Friday, 06 December, 2024
عالمی ادارہ صحت نے کلوروکوئین کو علاج کیلئے دوبارہ مفید قرار دے دیا

عالمی ادارہ صحت نے کلوروکوئین کو علاج کیلئے دوبارہ مفید قرار دے دیا
فائل فوٹو

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین کو دوبارہ مفید قرار دے دیا البتہ ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی تک ایسی کوئی دوا سامنے نہیں آئی جس کی مدد سے کرونا کی وبا کا شکار ہونے والے افراد کی جانیں بچائی جا سکیں۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین کو دوبارہ مفید قرار دے دیا، عالمی ادارہ صحت نے کلوروکوئین علاج پر پر دوبارہ نظر ثانی کی ہے۔ 35ممالک کے 400 ہسپتالوں میں مریضوں پر کلوروکوئین کا ٹرائل کیا گیا۔

گارڈین کی رپورٹ کے مطابق کلوروکوئین کو کورونا کے علاج میں مفید پایا گیا۔ کلوروکوئین کو دل کے مریضوں کیلئے نقصان دہ قرار دیا گیا تھا۔

پاکستان میں بھی کلوروکوئین کے علاوہ ازیتھرومائی سین، ایکٹمرا پر عوام کی نظریں مرکوز ہیں ۔۔ نئی آنے والے اینٹی وائرل ریمیڈیزی ویر انجکشن کی عوام منتظر ہے۔

دوسری جانب ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے استعمال کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے موت کا امکان بڑھ جاتا ہے اور دل کی بماریاں لاحق ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

چینی سائنسدانوں نے بھی بتایا تھا کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئن کا کورونا وائرس کے مریضوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا اور اس سے مریضوں کی صحت یابی کی رفتار پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

کلوروکوئین پر پہلی مرتبہ تحقیق 2012ء میں اس وقت شروع کی گئی تھی جب مشرق وسطیٰ میں فلو کی وبا (MERS) پھیلنا شروع ہوئی تھی تاہم تحقیق پر کام اس لیے روک دیا گیا تھا کہ دوا کے وائرس پر اثرات غیر موثر معلوم ہو رہے تھے۔

کلوروکوئین کے سائیڈ افیکٹس خطرناک ہیں حتیٰ کہ اس دوا کی جدید شکل ’’ہائیڈرو آکسی کلوروکوئین‘‘ کی ساکھ بھی کچھ زیادہ اچھی نہیں۔ دوا کے مخصوص سائیڈ افیکٹس میں دل کے مسائل کا پیدا ہونا سب سے زیادہ تشویش ناک بتایا جاتا ہے۔

امریکن ہیلتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ملیریا کے علاج کیلئے دی جانے والی دوا ہائیڈرو آکسی کلوروکوئین اور اینٹی بایوٹک دوا ایزیتھرومائیسن کورونا وائرس کے علاج کیلئے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں تاہم دونوں دوائوں کے علیحدہ علیحدہ سائیڈ افیکٹس ہیں اور یہ دوائیں دل کے مریضوں کیلئے اچھی نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  93008
کوڈ
 
   
مقبول ترین
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھر پور جدوجہد سے عبارت ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبروں کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے متحد ہونے اور ’لبنان کے عوام اور حزب اللہ
احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں کمیٹی چوک پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے گئے
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل لبنان کے شہر بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لبنانی حریت پسند تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں