Friday, 14 August, 2020
وزیر خارجہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے امریکا کی جانب سے افغان امن مذاکرات کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔


دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن وامان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں خصوصی طور پر افغانستان کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پورے خطے میں تعمیر وترقی کا انحصار افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  19769
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارت کے نیپال سے بھی تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ ریڈیو اسٹیشنوں سے بھارت مخالف نغمے نشر ہونے لگے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق لداخ کی وادی گلوان میں چین کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے بعد مودی حکومت کی فسطائی پالیسیوں کے باعث بھارت
وینیزویلا کے وزیر خارجہ خورخے اریزا (Jorge Arreaza) نے امریکی پابندیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئل ٹینکروں کے وینزنیلا میں داخلے سے متعلق امریکی اقدامات پوری قوم پر حملہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ وینزویلا نے تیل لوڈ کرنے کے لئے آئل ٹینکروں کے وینزویلا میں داخلے پر پابندی سے متعلق امریکی اقدام کو
نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا وائرس سے پاک قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم ہوگئی، تمام مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، وہاں 17 روز سے کوئی نیا کیس
کورونا وائرس کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے ایک بار پھر تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ چینی صدر سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ان سے بلکل بات نہیں کرنا چاہتا۔

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
لاک ڈاؤن نے جہاں ہماری زندگی میں معیشت کا پہیہ جام کیا وہیں بہت سارے سبق بھی دے گیا۔ لاک ڈاؤن نہ ہوتا تو ہم شاید اپنی مصروف زندگی میں اتنے مصروف ہو جاتے کہ رشتوں، ناطوں کی اہمیت اور فیملی سسٹم کی خوبصورتی اور چاشنی سے مزید دور ہوتے چلے جاتے۔ وہ جو اک زندگی ہے نا کہ جس میں بیٹا دفتر جا رہا ہے، بیٹی یونیورسٹی جا رہی ہے، سب گھر والے ادھرادھر بکھرے پڑے ہیں۔
قومی اسمبلی سے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، شرکت داری محدود ذمہ داری سمیت پانچ بلز منظور کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا جس میں کمپنیز ترمیمی بل اور نشہ آور اشیا کی روک تھام کا بل بھی شامل ہے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون جعلی اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے۔ یہ خاتون فرقہ وارانہ موادسوشل میڈیا پربھیج دیتی ہے اورپھر آگے شیعہ اور سنی خود سے اسے پھیلاتے ہیں۔
سعودی عرب کے سابق انٹیلجنس افسر کی شکایت پر واشنگٹن کی ایک امریکی عدالت نے سعودی بن سلمان ولی عہد کو طلب کرلیا ہے۔ سابق سعودی انٹیلی جنس ایجنٹ کو مبینہ طور پر ناکام قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں