Sunday, 19 January, 2020
’’امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین اہلکار ہلاک‘‘

’’امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین اہلکار ہلاک‘‘

مینیسوٹا ۔ امریکا میں ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں نیشنل گارڈز کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا میں امریکی فوج کی ریزرو فورس ’یو ایس نیشنل گارڈز‘ کے ایک ہیلی کاپٹر نے مرمت کے بعد تجرباتی پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے دوران ایک جنگل میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے، حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حادثے کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے کرسمس کی مناسبت سے پروگرام کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اہلکاروں کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ٹم والز خود بھی سابق فوجی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  59358
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تائیوان میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ سے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شن یی منگ سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔تائیوان کے وزارت دفاع کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر نے ایوی ایشن سےرابطہ منقطع ہونےکےبعدایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔
حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومھدی المھندس نے حشد الشعبی کے فوجی مراکز کو امریکہ کیطرف سے ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ شہداء اور زخمیوں کے بہائے گئے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے, امریکی افواج کو ملنے والا ہمارا جواب انتہائی شدید ہو گا۔
ایران، روس اور چین کی 3 روزہ مشترکہ بحری مشقیں بحیرہ عمان اور بحر ہند میں جاری ہیں. عالمی ڈرائع ابلاغ ان مشقوں کی اہمیت کے پیش نظر ان کو وسیع پیمانے پر کوریج دے رہے ہیں. مبصرین ایران، روس اور چین کی مشترکہ مشقوں کو علاقے
امریکی ریاست نیو جرسی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4 شہری ہلاک ہو گئے، سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار قتل کی تفتیش کے سلسلے میں دو افراد

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
وزیراعظم, عمران خان, ملائشین وزیراعظم, مہاتیر محمد, اسلامی دنیا, تجربہ کار, حکمران, مسائل,
وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ میڈیا پر آٹا سپلائی سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے۔
صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ لاہور میں سستا آٹا وافر مقدار میں موجود ہے، آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی پر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ نہ رکا تو پاکستان کے لیے خاموش رہنا مشکل ہو جائے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں