Wednesday, 21 August, 2019
’’امریکہ سعودی عرب کو دفاعی میزائل نظام فراہم کرے گا‘‘

’’امریکہ سعودی عرب کو دفاعی میزائل نظام فراہم کرے گا‘‘
فوٹو بشکریہ بی بی سی اردو

امریکی حکومت نے سعودی عرب کو میزائلوں سے دفاع کےلیے جدید نظام ’تھاڈ‘ فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ مذکورہ معاہدے نے امیکہ کے مفادات کو مزید تقویت دی ہے۔

واشنگٹن ۔ امریکی حکومت نے سعودی عرب کو میزائلوں سے دفاع کےلیے جدید نظام ’تھاڈ‘ فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ 15 ارب ڈالر کے معاہدے نے امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کو مزید تقویت دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے سعودی عرب کو 15 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم ’تھاڈ‘ (THAAD) فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ سعودی عرب نے روس سے ’’ایس 400‘‘ طیارہ شکن نظام خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے جسے دنیا کا خطرناک ترین طیارہ شکن میزائل نظام بھی کہا جاتا ہے۔ اس خبر کے 24 گھنٹے بعد ہی پنٹاگون کی جانب سے سعودی عرب کو ’تھاڈ‘ فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ امریکی حکومت پچھلے کئی ماہ سے اس معاہدے کی منظوری میں تاخیر در تاخیر کررہی تھی۔

واضح رہے کہ ’تھاڈ‘ یعنی ’تھیٹر ہائی آلٹی ٹیوڈ ایئر ڈیفنس‘‘ نظام مختصر اور درمیانی رینج والے بیلسٹک میزائلوں کو راستے ہی میں مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ یہ اپنے ہدف کو 200 کلومیٹر دوری تک نشانہ بنا سکتا ہے۔ جدید ترین ریڈاروں سے لیس اس سسٹم میں کئی میزائل بیٹریاں نصب کی جاسکتی ہیں۔

پنٹاگون کے مطابق سعودی عرب سے کیے جانے والے اس معاہدے سے مشرق وسطی میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا جب کہ سعودی عرب کو جدید میزائل ڈیفنس سسٹم کی فروخت امریکا سعودی عرب میں دوستی کا ایک  مظہر ہے اور اس معاہدے کا مقصد ایرانی خطرات سے اپنے دوست ملک کو محفوظ بنانا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایسا ہی ایک اور میزائل ڈیفنس سسٹم اس سال جنوبی کوریا میں نصب کیا تھا تاکہ اسے شمالی کوریا کی جانب سے ممکنہ میزائل حملوں سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  15974
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے خطے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکی فوجی دستوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کی اجازت دے دی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیجی ریاستوں کو درپیش
امریکی سائبر فورس نے ایرانی فوج کے راکٹ اور میزائل لانچز سے جڑے کمپیوٹرز نظام پر حملے کر کے ناکارہ بنانے کی کوشش کی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سائبر فورسز نے ایرانی عسکری کمپیوٹر نظام کو نشانہ بنایا ہے
جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق اقوام متحدہ کی تشکیل کردہ ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر سینئر سعودی عہدیدار صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔
لندن ۔ ایک برطانوی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ امریکہ اورسعودی عرب کی جانب سے شام میں حکومت مخالف مسلح گروہوں کو فراہم کیا جانے والا اسلحہ عموماً شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ہاتھوں میں گیا۔

مقبول ترین
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور وہ کشمیر کے معاملے پر بین الاقوامی برادری سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں