Saturday, 19 January, 2019
امریکی وسط مدتی انتخابات: ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی اکثریت

امریکی وسط مدتی انتخابات: ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی اکثریت

واشنگٹن ۔ امریکہ میں مڈ ٹرم الیکشن کے نتائج آنے شروع ہو گئے ہیں، سینیٹ میں ریپبلکنز نے ڈیموکریٹس کی 43 کے مقابلے 51 نشستوں سے سبقت حاصل کر لی ہے. ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 354 نشستوں کا رزلٹ آ گیا ہے جس میں ریپبلکن پارٹی کی 170 اور ڈیموکریٹس نے 184 نشستیں حاصل کی ہیں۔

امریکہ میں مڈٹرم الیکشن کے تاحال دستیاب نتائج کے مطابق سینیٹ میں ری پبلکنز نے کامیابی حاصل کر لی ہے، 100 رکنی سینیٹ میں ری پبلکنز کو 8 نشستوں پر برتری ہے، ڈیموکریٹس کی 43 نشستوں کے مقابلے ڈیموکریٹس 51 نشستوں کے ساتھ آگے ہیں۔ 22 ریاستوں میں ری پبلکنز اور18 میں ڈیموکریٹس کے گورنرز نے فتح حاصل کی ہے۔

کانگریس کے ایوان زیریں یعنی ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 354 نشستوں کا رزلٹ آ گیا ہے، جس کے مطابق ریپبلکن پارٹی 170 جبکہ ڈیموکریٹس نے 184 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔ اس طرح اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس کو ایوان نمائندگان میں برتری حاصل ہو گئی ہے۔

موجودہ انتخابات امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر عوامی ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے ہیں، اب تک کے دستیاب نتائج کے مطابق امریکی عوام نے کہیں اعتماد اور کہیں عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے تاہم ٹرمپ کے حامی بڑے برج الٹ گئے، ورجینیا سے ڈیموکریٹ امیدوار "جینیفر ویکسٹن" اور اوہائیو سے "شیرڈ براؤن   سینیٹ کی نشتوں پر کامیاب ہو گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassiro.cm پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  11240
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
یورپی ممالک میں شدید سردی کے باعث 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک میں گزشتہ 10 روز سے جاری شدید سردی کی لہر نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے، خراب موسم کے باعث اسکول بند پڑے ہیں جب کہ دور
سعودی عرب سے فرار ہونے والی لڑکی کو کینیڈا نے پناہ دینے کا اعلان کردیا جس کے بعد وہ بنکاک ایئرپورٹ سے کینیڈا روانہ ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی شہری 18 راہف محمد القانون 7 جنوری کو کویت سے بنکاک پہنچی تھی
امریکی نیشنل کاؤنٹر انٹیلی جنس کے سربراہ بل ایونینا نے کہا کہ امریکا کیلئے چین سب سے بڑا خطرہ ہے، چین کے مقابلے میں روس سے لاحق خطرہ ماند پڑ چکا ہے، اس سال 20 چینی افراد پر جاسوسی کی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

مقبول ترین
یہ حقیقت کسی تشریح اور وضاحت کی محتاج نہیں ہے کہ مودی سرکار کی اشتعال انگیز بلکہ جارحانہ پالیسی کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی اور عسکری سطح پر کشیدگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
اسلام آباد میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز ( سی پی این ای) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا اس وقت تک آزاد نہیں ہوسکتا جب تک اس میں حکومت کا کمرشل انٹرسٹ موجود ہے۔
بھارتی فورسز نے پاکستانی آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا، پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 ہندوستانی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق
وفاقی کابینہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں راحیل شریف کے لیے این اوسی کی منظوری دی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں