Wednesday, 22 January, 2020
۔۔''سب ٹھیک ہے'' امریکی فوج سب سے طاقتور ہے، صدر ٹرمپ

۔۔''سب ٹھیک ہے'' امریکی فوج سب سے طاقتور ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی میزائل حملوں کے بعد پیغام میں کہا کہ سب ٹھیک ہے، ایران نے عراق میں دو امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، حملوں کے باعث ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، امریکی فوج سب سے طاقتور ہے، وہ آج شام بیان جاری کریں گے۔

ایرانی میزائل حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے عراق میں موجود دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، تاہم اب تک سب کچھ ٹھیک ہے۔

 خیال رہے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر راکٹ حملے کیے گئے۔

 سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔

امریکا سے بدلہ لیتے ہی پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کرمان میں کر دی گئی۔ ادھر عراق کی پاپولر موبائلائزیشن فرنٹ نے بھی امریکی فوج کے خلاف آپریشن کا اعلان کر دیا۔

 ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ متناسب جواب دے دیا، اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل کو ہدف بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب کے حملے کے بعد وائٹ ہاؤس میں امریکا کی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی اور وزیردفاع مارک ایسپر، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو اور دیگر حکام اس میں شریک ہوئے۔

 پنٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا۔

ایران امریکا موجودہ کشیدگی کے تناظر میں امریکا نے عراق، ایران اور خلیجی ملکوں کے لیئے اپنی سول پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

۔۔''سب ٹھیک ہے'' امریکی فوج سب سے طاقتور ہے، صدر ٹرمپ
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  87919
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
جاپان کےمعروف سیاحتی مقام سکی ریزورٹ میں دل خراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں پکنک کی غرض سے جانے والے اسکول طلبا پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 6 طلبا ہلاک ہوگئے ہیں ۔ تین افراد تاحال لاپتہ اور متعدد زخمی ہیں۔
شمالی کوریا نے تمام تر عالمی دباؤمسترد کرتے ہوئے مصنوعی سیارے کولانچ کرنے والے ایک نئے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ گذشتہ جمعے کو شمالی کوریا نے ایک کامیاب جوہری تجربہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اس کا پانچواں جوہری تجربہ ہے۔
میانمار کے شمالی علاقے میں مٹی کا تودے تلے سے کم ازکم 100 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ اب متعدد افراد کے تودے تلے دبے ہونے کا بتایا جا رہا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق ریاست کاچن میں ہفتہ کو گرنے والے مٹی کے تودے کے بعد سے اب تک مزید ایک سو افراد لاپتا ہیں۔
مٹی کا تودہ زمین میں دھنس جانے سے کم سے کم 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقع سنیچر کی شام ملک کے شمالی حصے میں جیڈیا فیروزے کی کانوں کے قریب اْس وقت پیش آیا جب کان کا معدنی فضلے کا ڈھیت اچانک زمین میں دھنس گیا۔

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
ماں۔۔۔۔مجھے معلوم تھا کہ آپ میرے اس عارضی دنیا میں واپس آنے کے لیے کتنی پرجوش تھیں۔۔۔۔۔یہ لیں، آج آپ کی دیرینہ خواہش پوری کیے دے رہی ہوں۔۔۔۔ارے دیرینہ یوں بولا ہے کہ جب سے میرا آپ کا ساتھ چھوٹا، وہ بندھن ٹوٹا جس نے مجھے آپ کی سانسوں کی ڈور سے باندھ رکھا تھا،تب سے محسوس ہونے لگا کہ اب مجھ میں کچھ باقی نہیں رہا۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں امریکی
حکومت اور اپوزیشن نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن ممبران و چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے چیئرپرسن شیریں مزاری کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی
وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں