Sunday, 16 June, 2019
امریکا نے ایرانی پاسدران انقلاب کو دہشتگرد قرار دیدیا

امریکا نے ایرانی پاسدران انقلاب کو دہشتگرد قرار دیدیا

واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں  پاسداران انقلاب کو ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کی مالی مدد کرنے اور دہشت گردی کو فروغ دینے والا ملک ہی نہیں بلکہ ایرانی سیکورٹی فورس پاسداران انقلاب براہ راست دہشت گردی میں بھی ملوث ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے دہشت گردانہ عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاسداران انقلاب کو شام، لبنان، یمن اور لیبیا میں استعمال کیا جس کے امریکا کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جس کی روشنی میں وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

پاسداران انقلاب کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے بعد ایران کے لیے نئی مشکلات کھڑی ہوجائیں گی، بحرانی کیفیت اور معاشی تناؤ کے شکار ایران کو اب مزید معاشی اور سماجی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا جب کہ پاسداران انقلاب سے جڑے ہر فرد کے لیے امریکا میں سفر، رہائش اور کاروبار کرنا ممکن نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکا گزشتہ برس عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہوکر ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرچکا ہے جب کہ پہلے ہی پاسداران انقلاب کے چند اہلکاروں کو دہشت گرد قرار دے کر سفری پابندیاں لگا چکا ہے۔ دنیا میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ملک کی سیکیورٹی فورس کو دوسرے ملک کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہو۔

امریکی پابندی پر ایران کا ردعمل ۔۔۔۔۔۔۔
ایرانی وزارت خارجہ نے بھی امریکی فوج کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی فوج کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے لیے ایرانی صدر کو خط لکھ دیا۔

جواد ظریف نے کہا کہ مغربی ایشیاء میں دہشتگرد گروپوں کی کھلی حمایت کرنے پر امریکی فوج کو دہشتگرد تنظیم قرار دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کا قیام انقلاب ایران کے بعد اپریل 1979 میں عمل میں آیا تھا اور اس وقت تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار فوجی پاسداران انقلاب کا حصہ ہیں۔ امریکا کے علاوہ سعودی عرب اور بحرین بھی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  15619
کوڈ
 
   
مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں