Monday, 06 July, 2020
امریکا کی ایران کو دوبارہ غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش

امریکا کی ایران کو دوبارہ غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش

واشنگٹن ۔ امریکا نے ایران کو دوبارہ غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران کو دوبارہ غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سعودی عرب اور عرب امارات کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ 

روانگی سے پہلے صحافیوں سے گفتگومیں ان کا کہنا تھاکہ مجھے یقین ہے کہ تہران بھی بات چیت چاہتا ہے۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکا ایران کے ساتھ کسی پیشگی شرط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکا خلیج میں ایران کے حریف ملکوں اور اپنے اسٹریٹجک اتحادیوں سے منسلک رہے گا اور اُن کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر آج سے اقتصادی پابندیوں میں اضافے کا اعلان کر رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  41190
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
واشنگٹن: بھارت نے کلوروکوین اور پیراسٹامول سمیت 14 دواؤں کی برآمد پر پابندی ہٹاتے ہوئے مناسب مقدار میں‌ بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے بھارت کے انکار پر امریکہ نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں 3 اتحادی فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں تاجی فوجی چھاؤنی پر اچانک متعدد راکٹ حملے کیے گئے جنہوں نے امریکی فوجی اڈے میں تباہی مچادی۔
چین میں پھیلنے والے نئے وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی جبکہ عالمی صحت حکام نے وائرس کے چین سے باہر منتقل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور خطے سے نکالے گئے غیر ملکیوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی تنصیبات پر راکٹ داغے گئے تاہم امریکی ایئر ڈیفنس نے راکٹس کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے ریڈ زون ایریا میں واقع امریکی سفارت خانے پر ایک راکٹ داغا گیا جسے
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) بند نہیں ہوا بلکہ فائدہ مند ادارہ بننے جا رہا ہے۔ اس ادارے نے لاکھوں نوکریاں پیدا کرنی ہیں، ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین اور اطلاعات ونشریات کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایم ایٹ پر کام کا آغاز حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، بٹل سیکٹر میں مارٹروں کی شیلنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آ کر ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں