Sunday, 18 May, 2025
سری لنکن فوجی ہیلی کوپٹر دوران مشق گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

سری لنکن فوجی ہیلی کوپٹر دوران مشق گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک

سری لنکا میں ایک ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیل 212 ہیلی کاپٹر ہیلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران گراپلنگ مشق پرمامور تھا۔

ہیلی کاپٹر سری لنکا کے مادورو اویا ’ریزروائر‘ میں نامعلوم وجوہات کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر;فوجی آفیسرز سوار تھے۔ جنھیں شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

چھ اہلکاروں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہی دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 اسپیشل فورسز کے اہلکار اور 2 ایئر فورس کے گن مین شامل ہیں۔

سری لنکن ایئر فورس کے ترجمان گروپ کیپٹن ارندا گیگانگے نے بتایا کہ دیگر زخمیوں میں سے بھی 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی ممکنہ وجہ کے بارے میں ترجمان نے فی الحال کوئی تفصیل فراہم کرنے سے گریز کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  19848
کوڈ
 
   
مقبول ترین
قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ تین دنوں میں بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اپنا فخر قرار دیا اور کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تشکر کے سلسلےمیں پاکستان مونومنٹ پرخصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے منہ پر ایسا تھپڑ رسید کیا جسے وہ عمر بھریاد رکھے گا، جو دشمن خود کو جنوبی ایشیاء کا تھانیدار سمجھتا تھا اس کے 6 جہاز گرائے۔
پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے زیرو ٹیرف کی بنیاد پر دو طرفہ تجارتی معاہدہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں