Sunday, 24 March, 2019
یمن: سکول بس پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ، 29 ہلاک

یمن: سکول بس پر سعودی اتحاد کا فضائی حملہ، 29 ہلاک

صنعا ۔ شمالی یمن میں بچوں سے بھری ایک بس پر فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 29 بچے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ سعودی اتحاد نے یمنی علاقے صعدہ پر حملے کی تصدیق کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ کارروائی سعودی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کی گئی۔

ریڈ کراس نے بتایا ہے کہ شمالی صعدہ میں سعودی اتحاد نے بچوں سے بھری ہوئی ایک بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاک ہوئے۔ ریڈ کراس نے اپنے توئیٹر ہینڈل پر کہا کہ ان کی جانب سے چلائے جانے والے ایک اسپتال میں اب تک 29 بچوں کی لاشیں موصول ہوچکی ہیں جن کی عمریں 15 سال سے کم ہیں۔

ریڈ کراس کے مطابق واقعے میں 48 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 30 بچے ہیں۔ ترجمان ریڈ کراس بین الاقوامی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد حتمی نہیں کیوں کہ واقعے کے بعد لاشوں کو مختلف اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم دوسری جانب سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سرکاری نیوز ایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ المالکی کا کہنا ہے حوثی قبائل دیگر مجرمانہ کاروائیوں کے علاوہ معصوم بچوں کو عسکریت پسندی اور انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق حوثی قبائل کے معاملے پر یمن میں جاری جنگ کے نتیجے میں اب تک 10 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  72513
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد ایک بار پھر رکوادی۔ مسعود اظہر کے خلاف قرارداد فرانس، امریکا اور برطانیہ نے پیش کی تھی، قرارداد منظور نہ ہونے پربھارت کو مایوسی
سعودی عرب سے فرار ہونے والی لڑکی کو کینیڈا نے پناہ دینے کا اعلان کردیا جس کے بعد وہ بنکاک ایئرپورٹ سے کینیڈا روانہ ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی شہری 18 راہف محمد القانون 7 جنوری کو کویت سے بنکاک پہنچی تھی
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینیٹ کا حالیہ کردار بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے جس میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو قرار دیا گیا۔
ریپبلکن سینیٹر بوب کورکر کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں انٹیلی جنس رپورٹ کی روشنی میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو صحافی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان کی حمایت کی مذمت بھی کی گئی۔

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

مقبول ترین
یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر ممالک کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء، وزرائے اعلی، شوبز ستارے
نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کے ایک ہفتے بعد نہ صرف سرکاری طور پر اذان نشر کی گئی بلکہ مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میں نمازِ جمعہ کے اجتماع میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے علاوہ ہزاروں غیر مسلم افراد نے بھی شرکت کی۔
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آزادی کے وقت ملائیشیا غریب ملک تھا۔ آزادی کے وقت طے کیا تھا کہ ملائیشیا ترقی کے مراحل طے کرے گا۔ ہم نے کوریا اور جاپانی لوگوں سے سبق لیا اور کام کیا۔
کراچی کی نیپا چورنگی پر ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے جب کہ ان کے دو گارڈ جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی طور پر اطلاعات تھیں کہ مختلف مقامات پر فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں لیکن ایس ایس پی گلشن اقبال طاہر

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں