Friday, 22 March, 2019
ترک صدر رجب طیب اردوان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 

استنبول . رجب طیب اردوان نے تیسری مدت صدارت کے لیے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جس کے ساتھ ہی ترکی میں وزیراعظم کا عہدہ ختم کرکے صدارتی نظام نافذ ہوگیا، جسے اپوزیشن کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ 24 جون کو ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

عہدہ صدارت کا حلف اٹھاتے ہی طیب اردوان نے نئے نظام کے تحت پہلی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے داماد بیرات البیراک کو وزیر خزانہ و مالی امور مقرر کر دیا۔ 40 سالہ نئے وزیر خزانہ اردوان کی سب سے بڑی بیٹی کے شوہر ہیں جو اس سے قبل وزیر توانائی بھی رہ چکے ہیں۔

صدر طیب اردوان کے دست راست اور ایمر جنسی ایجنسیز کے سابق سربراہ فواد اوکتائے کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ آرمی چیف جنرل حلوصی آقار کو وزیر دفاع کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

مولود چاوش اوگلو نئی کابینہ میں بدستور وزیر خارجہ رہیں گے جبکہ عبدالمجید گل کو وزیر انصاف، سلیمان سوئیلو کو وزیر داخلہ اور ضیاء سلچوق کو وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  54992
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
برطانوی پارلیمنٹیرین نے برطانوی وزیر اعظم پر زور دیا کہ بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے دورہ لندن پر کشمیر کا ایشو اٹھایا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے 30 سے زائد اراکین پارلیمنٹرین نے ہاؤس آف کامن میں قرارداد پیش کی جس میں برطانوی وزیر اعظم سے
نیپال کے نو منتخب وزیراعظم کے پی شرما اور دیگر وزاء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے- کھٹمندو کے صدارتی محل میں حلف برداری کی پروقار تقریب ہوئی۔ نئے وزیراعظم کے پی شرما اولی اور دیگر وزاء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا
مصر میں نئے وزیر اعظم شریف اسماعیل نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، مصر کے صدر عبد الفتح السیسی نے پیٹرولیم کے سابق وزیر شریف اسماعیل کی سربراہی میں بننے والی نئی حکومت سے عہدے کا حلف لیا۔ نئی حکومت میں کئی وزرا اپنے سابقہ قلمدان برقرار رکھے ہوئے ہیں
امریکی محکمہٴخارجہ نےصوبہٴانبار میں داعش کے ہاتھوں سنی قبائل کے اجتماعی قتلِ عام کی رپورٹوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ عراقی عوام کے خلاف مظالم جاری رکھے ہوئے ہے، ’جن کی ہم

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

مقبول ترین
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وہ
سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے جمع کروانے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آبادمیں اخبارات کے ایڈیٹرز اور مالکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں الیکشن مہم پاکستان کی نفرت کی بنیاد پر ہورہی ہے،ہم بھارت کے حوالے سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا جواب
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے جعلی اکاونٹس کیس میں نیب کے سامنے اپنے ابتدائی بیانات ریکارڈ کروا دئیے۔ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما، کارکنوں اور پارٹی رہنماوں کے ہمراہ نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں