Friday, 22 March, 2019
مسئلہ کشمیر کا حل فوج نہیں، پاکستان اور بھارت مذاکرات کریں

مسئلہ کشمیر کا حل فوج نہیں، پاکستان اور بھارت مذاکرات کریں

ناروے کی وزیر اعظم ارنا سولبرگ کا کہنا ہے کہ’’ مسئلہ کشمیر ہو یا شام کا مسئلہ‘‘ ان کا کوئی فوجی حل نہیں ہو سکتا لہذا بھارت اور پاکستان کو مذاکرات شروع کرنے کا وقت طے کر لینا چاہئے۔ ناروے کی وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے دس سال بعد بھارت کاسرکاری دورہ کیا ۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برصغیر کے باہر سے کوئی بھی شخص اس مسئلے کے حل کیلئے کچھ نہیں کر سکتا تاہم اگر بھارت اور پاکستان ایک دوسرے سے اس مسئلے پر بات چیت کرنا چاہیں تو ناروے یقیناً ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان بڑے ملک ہیں اور وہ اس بات کو خود یقینی بنا سکتے ہیں کہ دیگر ممالک کی مدد کے بغیر اپنے درمیان تناؤ کم کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں بھارت اور پاکستان کو فوجی اخراجات میں کمی کر کے تعلیم اور صحت پر خرچ کرنا چاہئے مگر میں یہ بھی جانتی ہوں کہ دونوں ممالک کی تاریخ کافی تلخ ہے ،پھر بھی  دونوں کو مذاکرات سے حل نکالنا چاہئے۔

واضح رہے ناروے نے گزشتہ چند برسوں کے درمیان متعدد عالمی تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے جن میں فلسطین اور سری لنکا میں جاری تنازعات بھی شامل ہیں۔

خیال رہے ناروے کے سابق وزیراعظم جیل میگنے بانڈوِک نے گزشتہ سال نومبر میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تھا، ان کے اس اچانک دورے سے جہاں لوگ حیران تھے وہیں اس پر کئی طرح کے سوال بھی اٹھائے جا رہے تھے۔

اس سے یہ تاثر پیدا ہوا تھا کہ ناروے کشمیر کے مسئلے پر بھی ثالثی کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ارنا سولبرگ سے جب سابق وزیر اعظم بانڈیوک کے دورہ سری نگر کے بارے میں سوال کیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ اُنہوں نے یہ دورہ ذاتی حیثیت میں کیا اور یہ ناروے کے کسی سرکاری منصوبے کا حصہ نہیں تھا۔ سولبرگ نے اعتراف کیا کہ سری لنکا میں ناروے کی ثالثی کی کوششیں بارآور ثابت نہیں ہوئی تھیں اور جس انداز میں سری لنکا میں جاری تنازعے کا اختتام ہوا ، اُنہیں اس کا افسوس ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  7093
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد النوراورلینوڈ میں فوجی وردی میں ملبوس 28 سالہ انتہا پسند آسٹریلوی سفید فام برینٹن ٹیرنٹ کی فائرنگ سے 49 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم
سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر پر امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی جس میں کالعدم جیش محمد سمیت دیگر تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے اقدامات کو سراہا۔
بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے سیشن کی سائڈ لائنز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کے قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلیے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی ثالثی
بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ کشیدگی میں کمی کیلئے روس سمیت کسی بھی دوسرے ملک کی ثالثی کو مسترد کردیا۔ روس میں تعینات بھارتی سفیر ونکاتش ورما نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال بہتر ہورہی ہے

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

مقبول ترین
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وہ
سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے جمع کروانے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آبادمیں اخبارات کے ایڈیٹرز اور مالکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں الیکشن مہم پاکستان کی نفرت کی بنیاد پر ہورہی ہے،ہم بھارت کے حوالے سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا جواب
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے جعلی اکاونٹس کیس میں نیب کے سامنے اپنے ابتدائی بیانات ریکارڈ کروا دئیے۔ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما، کارکنوں اور پارٹی رہنماوں کے ہمراہ نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں