Monday, 25 May, 2020
برطانوی پولیس نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو گرفتار کرلیا

برطانوی پولیس نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو گرفتار کرلیا

لندن ۔ برطانوی پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے صبح سویرے الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

برطانوی پولیس نے بانی ایم کیوایم الطاف حسین کومقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی جب کہ اس وقت ان کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی لندن میں ان کے گھر پر چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا۔

الطاف حسین کو 2016 میں نفرت انگیز تقاریرکے مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کے حوالے سے پاکستانی حکومت نے تفصیلات برطانیہ کو فراہم کی تھیں اورلندن پولیس اپنے قانون کے مطابق الطاف حسین سے تحقیقات کرے گی۔

میٹروپولیٹن پولیس نے الطاف حسین کا نام لیے بغیر اپنے بیان میں کہا کہ منگل کے روز شمال مغربی لندن میں ایم کیو ایم کے ایک شخص کو گھر سے گرفتار کیا گیا ہے جس کی عمر 60 سال ہے، اس کی گرفتاری برطانوی قانون کی سیکشن 44 کی خلاف ورزی کے تحت عمل میں آئی اور اس کے خلاف جان بوجھ کر جرم کی مدد اور حوصلہ افزائی کا الزام ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کواگست 2016 اور اس سے پہلے کی اشتعال انگیز تقاریر کے تناظر میں گرفتار کیا گیا، جبکہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کراس کیس کی تحقیقات کی گئیں اوراب 2 مقامات کی تلاشی لی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی ایم کیوایم کے وکلا کی جانب سے ضمانت کیلیے درخواست بھی دائرکردی گئی ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے کی طرف سے برطانوی وکیل ٹوبی کیڈمین الطاف حسین کے خلاف کیس میں پیش ہوں گے جب کہ جے آئی ٹی سربراہ مظہرالحق کاکا خیل کچھ دنوں میں کیس کی پیروی کیلیے لندن جائیں گے۔

واضح رہے کہ الطاف حسین پاکستان میں قتل و غارت، دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے متعدد مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادار

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  15375
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے ملائیشیا پر ایف 16 طیاروں کو اس کے مخصوص کوڈ اور ضروری وسائل کے بغیر فروخت کیا ہے اور امریکہ اسرائیل کے علاوہ تمام ملکوں کے ساتھ یہی کام کرتا ہے۔
امریکی صدر کے کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹر فاؤچی سے لاک ڈاؤن پر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ صدر ٹرمپ نے ڈاکٹر فاؤچی کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں فوری طور پر تمام اسکول کھولنے کا حکم دے دیا۔ معمولات زندگی بحال کردینا چاہیئے۔
متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت نے دبئی میں اسرائیل کا عارضی سفارت خانہ کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یوئل ہارون نے بھی اس خبر کی تائید کردی ہے۔ یونیوز نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیت اور ابوظہبی کے درمیان ہونے والے اتفاق کے مطابق
فرانس میں چین سے قبل ہی کورونا شروع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ فرانس میں کورونا کا پہلا کیس 27 دسمبر کو سامنے آیا۔ ڈاکٹر کے مطابق انہیں یقین ہے کہ انہوں نے جن مریضوں کو دیکھا انہیں کورونا ہی تھا تاہم اس وقت ماہرین کو اس بیماری کا علم نہیں تھا۔

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
مسلم لیگ نواز خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جنوبی ایشیاءمیں عدم استحکام پیدا کرنے کے نتائج سنگین ہوں گے۔
امریکہ کی جانب سے 6 ملین ڈالر کی امداد پاکستان کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال اور طبی عملے کی تربیت پر خرچ کی جائے گی۔
ملک بھر میں آج عیدالفطر کورونا وائرس اور طیارہ حادثے کے باعث سادگی کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر مساجد، عید گاہ اور امام بارگاہوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں