Saturday, 20 January, 2018
ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہروں کا خوف سے دورہ برطانیہ منسوخ کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہروں کا خوف سے دورہ برطانیہ منسوخ کردیا

واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہروں کے خوف سے آئندہ ماہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سفارت خانے کے افتتاح کی غرض سے ہونے والا اپنا شیڈول دورہ منسوخ کردیا ہے۔امریکی صدر کی جگہ اب سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن برطانیہ جائیں گے۔ تاہم ابھی تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آسکا ہے۔

برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا شایان شان طریقے سے استقبال نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر دورہ برطانیہ منسوخ کردیا ہے۔ امریکی صدر کی جگہ اب سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن برطانیہ جائیں گے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آسکا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے فروری میں 750 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے لندن میں تعمیر ہونے والی سفارت خانے کی عمارت کا افتتاح کرنا تھا، تاہم انہوں نے اس پروگرام کو اس وجہ سے ترک کردیا ہے کہ وہاں ان کا استقبال اچھی طرح نہیں کیا جائے گا اور دوسری جانب وہ ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات نہیں کرپائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس دورے کے دوران ٹرمپ کی برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں فروری کے آخر میں ملاقات شیڈول تھی۔

گذشتہ ماہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوبائن نے اپنے حامیوں کو مظاہروں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو 'واضح پیغام' بھیجا جائے گا کہ برطانیہ میں ان کا استقبال نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان گذشتہ برس نومبر میں بھی لفظی جنگ ہوچکی ہے، جب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2 مسلمان مخالف ویڈیوز ری ٹوئیٹ کرنے پر تھریسامے نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تھریسا مے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مذکورہ ویڈیوز کو ری ٹوئیٹ کرکے غلطی کی۔

جس پر ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کو ترکی با ترکی جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ تھریسامے مجھ پر توجہ دینے کے بجائے اپنے ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

برطانوی میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے ہیٹی اور افریقہ کے کئی دیگر ممالک کے لیے انتہائی نا زیبا لفظ کااستعمال کیا گیا تھا ۔ صدر ٹرمپ نے امیگرینٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ امریکا کو اگر امیگرینٹس ہی لینےہیں تو ہیٹی اور دیگر افریقی ممالک کی بجائے ناروے سے لوگ کیوں نہ لے لیں۔

ٹرمپ کی جانب سے افریقی ممالک کے لیے انتہائی نازیبا لفظ استعمال کرنے پر ٹرمپ کے نسلی امتیاز برتنے پر بحث چھڑ گئی تھی

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  27922
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطین کی امداد بندکرنے کے عندیے کےٹھیک دو ہفتے بعد 65ملین ڈالر کی امداد روک دی ہے جو کہ فلسطین میں سرگرم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی( یواین آر ڈبلیواے)کو دی جانی تھی۔
شام کے دارالحکومت دمشق میں روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ کچھ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں نے بتایا ہے کہ اب بھی کئی افراد روسی طیاروں کے حملے میں منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ برسوں سے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دی جانے والی حالیہ دھمکی کے بعد چین کی جانب سے پاکستان کی حمایت میں بیان سامنے آگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے زبردست کوششوں کے ساتھ بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

مقبول ترین
سائنس دانوں نے طب کی دنیا میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کر لیا ہے، امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ایک ایسے طریقۂ کار کا تجربہ کیا ہے جس کے تحت آٹھ عام قسم کے سرطانوں کی تشخیص خون کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ اس کا تجربہ 1005 مریضوں پر کیا گیا
پاکستان نے امریکہ اور برطانیہ سمیت ایشیا اور یورپ کے 24 ممالک سے آنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کے بعد 30 دن کا ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے امیگریشن حکام اور ایف ائی اے کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق یہ سہولت گروہ کی صورت میں سیاحت کیلئے آنے والے افراد کے لیے ہوگی
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ ہیں اور وہ ایک طویل عرصے سے پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں۔ پرویز رشید کو میڈیا پر آکر بعض باتوں کا اظہار نہیں کرنا چاہئے، نواز شریف پارٹی صدر کی حیثیت سے اس معاملے کو حل کرائیں۔
دنیا بھر میں طلاق کے حوالے سے اکثر دلچسپ خبریں سامنے آتی رہتی ہیں جن میں معمولی اور اچھوتی وجوہات کی بناء پر شادی شدہ جوڑے علیحدگی کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ تائیوان میں بھی پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کو محض اس وجہ سے طلاق دے دی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں