Saturday, 19 January, 2019
افغان صوبے ننگر ہار میں 3 طالبان کمانڈر سمیت 32 جنگجو ہلاک

افغان صوبے ننگر ہار میں 3 طالبان کمانڈر سمیت 32 جنگجو ہلاک


کابل ۔ افغان صوبے ننگر ہار میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں طالبان کے تین کمانڈر سمیت 32 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ 14 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ آپریشن میں ایک امریکی فوجی بھی زخمی ہو ا جسے ہسپتال میں طبی امداد دے دی گئی اور اس کی حالت خطر ے سے باہر ہے۔

افغان میڈیا نے ننگر ہار کے گورنر ہائوس سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنگجوئوں کے خلاف یہ کارروائی مشرقی ننگر ہار کے علاقے کھوگیانی میں بدھ کی رات کو کی گئی جس میں 23 طالبان مارے گئے ساتھ ہی 14 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے ٹھکانے پر حملے کے دوران قاری ہدایت، قاری خالد اور اسماعیل نامی تین مقامی طالبان کمانڈروں کو بھی ہلاک کردیا گیا ساتھ ہی دو موٹر سائیکلیں اور بارودی سرنگیں تباہ کرکے اسلحہ قبضے میں کرلیا گیا ہے۔ 

سرکاری میڈیا نے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی یا ہلاک ہونے سے متعلق بتایا کہ آپریشن میں صرف ایک امریکی فوج زخمی ہو ا جسے ہسپتال میں طبی امداد دے دی گئی اور اس کی حالت خطر ے سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  16441
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی ریاست آسام کی لوک سبھا نے تمام اقلیتی مہاجرین کو شہریت دینے کا بل منظور کرلیا ہے جس میں مسلمان مہاجرین کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام کی لوک سبھا نے پاکستان
افغانستان کے صوبہ قندھار میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں گورنر، صوبائی پولیس چیف اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گورنر کمپاؤنڈ میں ہونے والے اجلاس میں افغانستان
یہ بات سید علی خامنہ ای نے تہران میں صدر حسن روحانی اور ان کے اراکین کابینہ کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ ملاقات ہفتہ حکومت کی مناسبت سے ہوئی جس میں ایرانی صدر کے علاوہ ملک کے اعلی سیاسی اور حکومتی عہدیدار شریک تھے.
مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ تہران میں شب معراج کی تقریب سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ اْمید ہے کشمیری عوام تشدد کے ذریعے

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
یہ حقیقت کسی تشریح اور وضاحت کی محتاج نہیں ہے کہ مودی سرکار کی اشتعال انگیز بلکہ جارحانہ پالیسی کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی اور عسکری سطح پر کشیدگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
اسلام آباد میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز ( سی پی این ای) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا اس وقت تک آزاد نہیں ہوسکتا جب تک اس میں حکومت کا کمرشل انٹرسٹ موجود ہے۔
بھارتی فورسز نے پاکستانی آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا، پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 ہندوستانی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق
وفاقی کابینہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں راحیل شریف کے لیے این اوسی کی منظوری دی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں