Tuesday, 11 December, 2018
آسٹریا میں ایرانی سفیر کے گھر پر حملے کی کوشش ناکام

آسٹریا میں ایرانی سفیر کے گھر پر حملے کی کوشش ناکام

ویانا ۔ آسٹریا میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ایرانی سفیر کے گھر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ ایک چاقو بردار شخص ایرانی سفیر کو قتل کرنے کی نیت سے آیا تھا۔ حملہ آور پر قابو پانے میں ناکامی پر  سیکیورٹی اہلکار نے گولی چلادی جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔حملہ آور کی عمر 26 سال اور وہ آسڑیا ہی کا رہائشی ہے۔ واقعے کے بعد دیگر ممالک کے سفرا اور سفارت خانوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکار پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا۔ سیکیورٹی اہلکار نے پہلے مرچوں والے اسپرے کا استعمال کیا لیکن حملہ آور پر قابو پانے میں ناکامی پر اہلکار نے گولی چلادی جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور سفیر کے گھر کے باہر تعینات اہلکار کو قتل کرنے کے بعد اندر گھسنا چاہتا تھا تاہم یہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ چاقو کے حملے میں سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ حملہ آور کی عمر 26 سال اور وہ آسڑیا ہی کا رہائشی ہے۔ واقعے کے بعد دیگر ممالک کے سفرا اور سفارت خانوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ویانا پولیس کا کہنا تھا کہ ایرانی سفارت کار کو دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد اُن کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جس کے باعث بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں، ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں جس کی مدد سے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  58262
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کویت کے جنوبی علاقے میں برجان آئل فیلڈ کے قریب 2 بسوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ، بسیں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جارہی تھیں جب کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
عراق کے حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے شمالی شہر کرکوک سے ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس میں 75 افراد کی لاشوں کی باقیات کا پتا چلایا گیا ہے۔ کرکوک شہر کے گورنر راکان سعید الجبوری نے بتایا کہ اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں میں عام شہریوں اور عراقی فوجیوں کی لاشیں بھی شامل ہیں
فرانس میں ایک میگزین کا تازہ ترین شمارہ مارکیٹ سے اس لئے اٹھا لیا گیاکہ اس میں شامل ایک نقشہ میں اسرائیل کو حقیقی ریاست تسلیم نہیں کیا گیا۔ یہودیوں کا میگزین سے تصحیح شائع کرنیکا مطالبہ
حکام کا کہنا ہے کہ طوفان ٹیمبن کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے، طوفان سے شدید بارشیں،سیلاب،مٹی کے تودے گرنے کے واقعات ہوئے جن کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

مقبول ترین
خیبرپختونخوا حکومت پر براجماں تبدیلی کے دعویداروں نے بے روز گار نوجوانوں پر بم گرانے کی تیاری کر لی۔ خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کیلئے مدت ملازمت
میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچا دیا گیا، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کیا گیا ہے جب کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو نیا کور
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ میں رہوں نہ رہوں سپریم کورٹ کا یہ ادارہ برقرار رہے گا اور میرے بعد آنے والے مجھ سے زیادہ بہتر ہیں۔ کوئٹہ میں بلوچستان بار میں اپنے خطاب میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم کی تعمیرآنے والی نسلوں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں