Monday, 23 April, 2018
شام پر حملے کی تیاریاں، برطانوی وزیراعظم نے اجلاس بلالیا

شام پر حملے کی تیاریاں، برطانوی وزیراعظم نے اجلاس بلالیا

لندن . برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے پارلیمنٹ اراکین کے حمایتی ووٹ کے بغیر شام میں کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں۔  برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم تھریسامے نے شام کی صورتحال پر کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا جس کے دوران شام میں فضائی حملے کی منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے پارلیمنٹ کے اراکین کے ووٹ کے بغیر شام میں فوری کارروائی کرنا چاہتی ہیں جب کہ حکومت کے اندرونی حلقے بھی شام میں مبینہ کیمیائی حملوں کے ردعمل میں فوری جوابی کارروائی کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔ 

برطانوی وزیراعظم چاہتی ہیں کہ شام میں دوبارہ کیمیائی حملے نہ ہوں جب کہ انہوں نے شامی حکومت کی جانب سے باغیوں کے زیرقبضہ مشرقی علاقے دوماہ میں کیمیائی گیس کے حملے کو گھناؤنا قرار دیا تھا۔ 

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر فضائی حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا اور صرف ایک آپشن کا ذکر کیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سے پیوستہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ شام کی جانب میزائل آرہے ہیں اور وہ کسی بھی لمحے آسکتے ہیں۔  روس نے امریکی ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا دھمکیاں نہ دے، اگر اس نے شام میں حملے کی کوشش کی تو بھرپور جواب کے لیے تیار ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 72 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جب کہ امریکی منڈیوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور جاپان کی مارکیٹ بھی تنزلی کی جانب گامزن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  39938
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے 23 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیے جس کے بعد برطانیہ اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدگی کا شکار ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کی پولیس نے ملکی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے کرپشن الزامات کے تحت چھان بین کی ہے۔ تازہ پوچھ گچھ ٹیلی کام سیکٹر میں اُن کی مداخلت سے متعلق ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور اُن کی اہلیہ کو کرپشن کے بعض الزامات کا سامنا ہے۔
برطانوی شہر لیسٹر شائر میں زور دار دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں دو عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ہیں جبکہ آخری اطلاعات تک فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔ دھماکا میلوں دور تک سنا گیا۔
بنگلادیش کی عدالت نے دو مرتبہ کی سابق وزیراعظم اور بنگلادیش نیشنل پارٹی کی چیئرپرسن خالدہ ضیا کو کرپشن الزامات پر 5 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ خالدہ ضیا پر یتیم خانے کے فنڈر میں خوردبرد کا الزام تھا۔

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

مقبول ترین
کابل کے علاقے ’پولیس ڈسٹرکٹ 6‘ میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی ریلی کا آغاز پنجاب حکومت کی جانب سے اجازت نہ دیے جانے کے باوجود لاہور کے موچی گیٹ سے ہوگیا جہاں تحریک کا اگلا جلسہ 12 مئی کو کراچی میں کرنے کا اعلان کیا گیا تاکہ شہر میں 2007 میں ہونے والے قتل وغارت کی مذمت کی جاسکے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قبائلیوں کے مسائل یہیں رہتے ہوئے حل کرنے ہیں، ملک دشمنوں کی نذر نہیں ہونے دینا۔ یہ بات انہوں نے میرانشاہ میں تاجروں کے جرگے
نیویارک۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران یورینئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں