Monday, 27 May, 2019
ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کی تاریخی ملاقات، معاہدے پر دستخط

ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ ان کی تاریخی ملاقات، معاہدے پر دستخط

سنگاپور سٹی . امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے تمام تلخیاں، بیانات اور دھمکیاں ایک طرف رکھ کر ہاتھ ملالیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان سنگاپور میں ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے معاہدے پر دستخط کیے، جس میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

سنگاپور کے سینٹوسا آئی لینڈ میں ہونے والی اس تاریخی ملاقات کے لیے کم جونگ ان اپنے وفد کے ساتھ ہوٹل پہنچے اور کچھ لمحات بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قافلہ بھی ہوٹل پہنچ گیا۔

امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان نے ملاقات کے آغاز میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، اس موقع پر دونوں سنجیدہ نظر آئے، لیکن بات چیت ہوئی تو چہروں پر مسکراہٹ بھی آگئی اور ایک بار پھر ہاتھ ملائے گئے۔ فوٹو سیشن کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی کہ شمالی کوریا کے سربراہ سے تعلقات بہترین رہیں گے اور بات چیت کا نتیجہ شاندار کامیابی کی صورت میں نکلے گا۔

دوسری جانب شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ 'یہاں تک پہنچنے کا سفر آسان نہ تھا۔ ماضی کے تعصبات، تحفظات اور رویوں نے آگے بڑھنے میں مشکلات پیدا کیں لیکن دونوں ملکوں نے ملاقات کے لیے تمام رکاوٹیں عبور کیں'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'کچھ زنجیروں نے ہمیں جکڑا ہوا تھا اور آنکھیں اور کان بند کر رکھے تھے لیکن یہ سب عبور کرکے یہاں پہنچے'۔

فوٹو سیشن کے بعد 45 منٹ تک جاری رہنے والی ون آن ون ملاقات میں شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا معاملہ سرفہرست رہا اور 67 برس سے ایک دوسرے کے دشمن، ایٹمی ہتھیاروں سے برباد کرنے کی دھمکیاں دینے والے پہلی بار ایک ساتھ بیٹھ گئے۔

صدر ٹرمپ نے توقع ظاہر کی کہ شمالی کوریا کے سربراہ سے تعلقات بہترین رہیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ سے کہا، 'مسٹر کِم، آپ سے ملاقات ایک اعزاز ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہم مل کر شاندار کامیابی حاصل کریں گے، اس ملاقات کے بغیر ہم اپنے اہم مسئلے اور پرانی دشمنی کا حل نہیں نکال سکتے تھے، ہم مل کر تمام معاملات حل کرلیں گے'۔

دوسری جانب شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کا کہنا تھا، 'چیلنجز کے باوجود ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ملاقات کے بارے میں تمام شکوک و شبہات اور افواہوں کو غالب نہیں آنے دیں گے اور امید ہے کہ یہ امن کے لیے مفید ثابت ہوگی'۔

شمالی کورین سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ 'ماضی میں ہمارے درمیان جو کچھ ہوا، ہم اسے بھلا کر ساتھ بیٹھیں گے، میرے خیال میں یہ امن کا آغاز ہے'۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنما ساتھ چلتے ہوئے ورکنگ لنچ کے لیے ہال میں گئے، جہاں ان کی تواضع کے لیے مغربی اور ایشیائی مزیدار کھانے رکھے گئے تھے۔

کم جانگ ان کے ساتھ چلتے چلتے امریکی صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ بات چیت توقع سے کہیں زیادہ اچھی رہی۔ آخر میں دونوں رہنماؤں نے ایک اعلامیے پر دستخط کیے۔

شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات سے قبل جنوبی کوریا کے صدر مون جئے ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سربراہ ملاقات ختم ہوتے ہی نتائج سے آگاہ کرنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو جنوبی کوریا بھیجیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  33105
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکی صدر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو اس صورت میں ایران کا باقاعدہ طور پر خاتمہ ہوجائے گا، لہذا ایران امریکا کو دوبارہ دھمکی دینے کی غلطی نہ کرے۔
سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر پر امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات ہوئی جس میں کالعدم جیش محمد سمیت دیگر تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کے اقدامات کو سراہا۔
بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے سیشن کی سائڈ لائنز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کے قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلیے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی ثالثی
بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ کشیدگی میں کمی کیلئے روس سمیت کسی بھی دوسرے ملک کی ثالثی کو مسترد کردیا۔ روس میں تعینات بھارتی سفیر ونکاتش ورما نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال بہتر ہورہی ہے

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی

مقبول ترین
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق محسن جاوید اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں