Wednesday, 18 September, 2019
مذہبی منافرت کیخلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کی مذمتی قرارداد متفقہ منظور

مذہبی منافرت کیخلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کی مذمتی قرارداد متفقہ منظور

  نیویارک ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی منافرت کیخلاف پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔  

نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان اور فلپائن کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی۔ 

قرارداد میں تمام ممالک سے بنیادی آزادیوں اور انسانی حقوق کے احترام، برداشت، مذاکرات و تعاون کے ذریعے تشدد سے پاک ماحول کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ امتیازی سلوک کا باعث بننے والی مذہبی منافرت کی بھی مذمت کی گئی۔ قرارداد میں عالمی امن و ترقی اور سماجی ہم آہنگی کیلئے بین المذاہب مکالمے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قرارداد کی متفقہ منظوری سے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کوششوں کو تقویت ملے گی اور یہ قرارداد دنیا میں امن و استحکام کی عالمی کوششوں کی حمایت کا اظہار ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  44431
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ متنازعہ علاقہ ہے، سلامتی کونسل نے فیصلہ سنا دیا، پاکستان کی خصوصی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں مستقل اور غیر مستقل اراکین نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو تشویش ناک قرار دیا اور مسئلے
عالمی بینک کے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس (اکسڈ) نے ریکوڈک ہرجانہ کیس میں پاکستان پر تقریباً 6 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔ پاکستان کو ہرجانے کی رقم چلی اور کینیڈا کی مائننگ کمپنی ٹیتھیان کو ادا کرنا ہوگی۔
فرانس کے جنوبی شہر مارسیلی میں واقع مسجد ’السنہ‘ کے امام مسجد کوعدالت نے لوگوں میں اشتعال انگیزی پھیلانے اور شدت پسندانہ نظریات کی حوصلہ افزائی کرنے کا مرتکب قرار دیا۔
لندن ۔ ایک برطانوی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ امریکہ اورسعودی عرب کی جانب سے شام میں حکومت مخالف مسلح گروہوں کو فراہم کیا جانے والا اسلحہ عموماً شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ہاتھوں میں گیا۔

مقبول ترین
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی
خیبر پختون خوا میں فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مغربی سرحد پر دو واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں