Wednesday, 22 August, 2018
جنوبی افریقن صدر جیکب زوما کو عہدہ چھوڑنے کیلئے 48 گھنٹے کی مہلت

جنوبی افریقن صدر جیکب زوما کو عہدہ چھوڑنے کیلئے 48 گھنٹے کی مہلت

کیپ ٹاون ۔ جنوبی افریقا کی حکمراں جماعت افریقن نیشنل کانگریس نے  کرپشن اسکینڈلز، معیشت کی بدحالی اور بے روزگاری میں اضافے جیسے الزامات کے باعث اپنے ہی منتخب صدر جیکب زوما کو عہدہ چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت دیدی ہے۔تاہم صدر زوما نے عہدہ چھوڑنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

جنوبی افریقن سرکاری ٹی وی ایس اے بی سی کے مطابق حکمراں جماعت کی ایگزیکٹو کمیٹی نے صدر جیکب زوما کو اقتدار سے علیحدہ ہونے کے لئے 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے، ایگزیکٹو کمیٹی کا کہنا ہے کہ اگر صدر نے عہدہ نہ چھوڑا تو ان کے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔حکمراں جماعت کے سربراہ سرل رامافوسا نے صدر زوما کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور 3 گھنٹے تک مذاکرات کے دوران انہیں عہدہ چھوڑنے پر قائل کرنے کی کوشش کی تاہم صدر زوما نے عہدہ چھوڑنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

جیکب زوما کو کرپشن اسکینڈلز، معیشت کی بدحالی اور بے روزگاری میں اضافے جیسے الزامات کا سامنا ہے جس پر اپوزیشن نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ جیکب زوما 2009 میں مسند اقتدار سنبھالنے کے بعد دو مرتبہ منتخب ہوئے اور آئندہ سال ان کی صدارت کی مدت پوری ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ افریقن نیشنل کانگریس کے سربراہ نے ایک ہفتہ قبل صدر جیکب زوما کو عہدہ چھوڑنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم صدر زوما نے پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کو کہا کہ انہیں چند ماہ مزید مہلت دی جائے جسے پارٹی رہنماوں نے بھی مسترد کردیا ہے

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  69239
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 خود کش حملہ آوروں نے انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا کے پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں 10 پولیس اہلکار زخمی
وینزویلا کے ایک پولیس اسٹیشن میں لگنے والی آگ سے 68 قیدی جل کر خاکستر ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وینزویلا کے شہر ویلینشیا کے ایک مقامی تھانے سے فرار ہونے کےلیے کچھ قیدیوں نے وہاں بچھائے گئے
اسرائیل کی پولیس نے ملکی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے کرپشن الزامات کے تحت چھان بین کی ہے۔ تازہ پوچھ گچھ ٹیلی کام سیکٹر میں اُن کی مداخلت سے متعلق ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور اُن کی اہلیہ کو کرپشن کے بعض الزامات کا سامنا ہے۔
امریکی ریاست نیویارک کی بروکلین کی وفاقی عدالت نے تین مسلمان خواتین کو زبردستی حجاب اتروائے جانے پر پولیس اورانتظامیہ کو ایک لاکھ اسی ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تینوں خواتین کو ساٹھ ساٹھ ہزار ڈالر یا تقریباً چھیاسٹھ لاکھ روپے فی کس ادا کئے جائیں گے۔

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں