Tuesday, 07 April, 2020
شمالی کوریا نے ایک نیا بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کر لیا

شمالی کوریا نے ایک نیا بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کر لیا

سیئول ۔ جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحل کے قریب ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمال مغربی شہر کسونگ کے قریب سے داغا گیا۔ تاہم اس نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔ شمالی کوریا نے گذشتہ ماہ بھی میزائل کے دو تجربات کیے تھے جو ناکام رہے تھے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کیے جانے والے میزائل کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے نے جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی ونہاپ کے حوالے سے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحل کے قریب ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمال مغربی شہر کسونگ سے داغا گیا ہے تاہم اس نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔ جنوبی کوریا  کے نئے صدر مون جے اُن نے اس صورتِ حال کے تناظر میں اپنی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں کئی بار میزائل کے تجربات کئے ہیں اور چھٹا جوہری تجربہ کرنے کی بھی دھمکی دے رکھی ہے۔ گذشتہ ماہ ‌شمالی کوریا کا ایک میزائل تجربہ مبینہ طور پر ناکام ہوا تھا جس کے بارے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کا کہنا تھا کہ میزائل لانچ کے چند سیکنڈ بعد ہی پھٹ گیا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان شدید بیان بازی کے بعد کوریائی جزیرہ نما میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا پر گذشتہ سال مزید پابندیاں عائد کی تھیں۔ یہ پابندیاں شمالی کوریا کی جانب سے چھ جنوری 2016 کو کئے گئے جوہری تجربے اور سات فروری کے سیٹلائٹ لانچ کے بعد عائد کی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  81925
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر صحت کو اہلیہ سمیت کورونا وائرس کا مرض لاحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر صحت یاکوو لیٹزمین کی طرف سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ دیا گیا کورونا تشخیصی ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد اب ان دونوں کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔
کلیرنس ہاؤس سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ 71سالہ شہزادہ چارلس کووِڈ19 بیماری (کورونا وائرس) میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس اسکاٹ لینڈ میں قرنطینہ میں ہیں اور ان میں کورونا وائرس کی معمولی علامات پائی گئی
امریکی سائبر فورس نے ایرانی فوج کے راکٹ اور میزائل لانچز سے جڑے کمپیوٹرز نظام پر حملے کر کے ناکارہ بنانے کی کوشش کی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سائبر فورسز نے ایرانی عسکری کمپیوٹر نظام کو نشانہ بنایا ہے
برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر چند ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے مجھ پر نہیں بلکہ برطانیہ میں ہونے والی تباہ کن ریڈیکل اسلامی دہشتگردی پرتوجہ دیں۔

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
قومی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 397 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3278 ہوگئی جن میں 259 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا کا شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوتا جا رہا ہے، برطانوی وزیراعظم کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے رپورٹ کی روشنی میں کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہی، بعد ازاں مقامی نشریاتی ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو
خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور، شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، فخر امام غذائی تحفظ، امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی، حماد اظہر کو صنعت وپیداوار کی وزارت دیدی گئی جبکہ بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں