Wednesday, 03 June, 2020
امریکی صدر ٹرمپ کا ملک بھر کے اسکول کھولنے کا حکم

امریکی صدر ٹرمپ کا ملک بھر کے اسکول کھولنے کا حکم
فائل فوٹو

 واشنگٹن: امریکی صدر کے کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن ڈاکٹر فاؤچی سے لاک ڈاؤن پر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ صدر ٹرمپ نے ڈاکٹر فاؤچی کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں فوری طور پر تمام اسکول کھولنے کا حکم دے دیا۔ معمولات زندگی بحال کردینا چاہیئے۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ریاستوں کے گورنرز کو اسکول کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب معمولات زندگی کو آہستہ آہستہ بحال ہو جانا چاہیئے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اسکولوں کو بند رکھنے کی ڈاکٹر فاؤچی کی تجویز سے اختلاف ہے۔ ہمیں اسکول کھول دینے چاہئیں، ہمیں جتنا جلد ہوسکے اپنے ملک کو کھولنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول بند ہونے سے تعلیمی اور لاک ڈاؤن سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور شہری بیروزگار ہو رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اسکول کھولنے اور معمولات زندگی کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان اس وقت کیا جب ایک روز قبل ہی کورونا وائرس کے انسداد کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کے سربراہ اور متعدی بیماری کے ماہر ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے اسکول کھولنے یا معمولات زندگی بحال کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کرنے پر خبردار کیا تھا۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق ماہرین کی رائے کو مسترد کردیا ہو، وہ ایسٹر پر ہی لاک ڈاؤن ختم کردینا چاہتے تھے جب کہ ملیریا کے لیے استعمال ہونے والی دوا کو کورونا وائرس کا علاج بتایا تھا اور مریضوں کو جراثیم کش ڈریپ لگانے کا مضحکہ خیز مشورہ بھی دیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار ہوگئی ہے جب کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 80 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔

قبل ازیں فاوچی نے کانگریس کمیٹی سے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن جلد کھولنے سے وائرس کے دوبارہ پھیلنےکا خطرہ ہوگا، آپ وبا پھیلائیں گےاور اسے کنٹرول نہیں کرپائیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار سے زائد ہے جب کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد امریکی اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

مبصرین کی آرا ہیں کہ امریکی صدر موجودہ صورتحال سے کافی خوف زدہ دکھائی دیتے ہیں اور روزانہ کوئی عجیب فیصلہ کر ڈالتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  29742
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں کے سیاہ فام شخص کے قتل سے خراب ہونے والے حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں اور دارالحکومت سمیت 13 شہریوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ امریکی پولیس نے ملک میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اب تک 2564 افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم گرفتار ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے۔
امریکہ کے معروف دانشور اور تجزیہ نگار نوام چامسکی کا کہنا ہے کہ امریکی اقتدار ایسے شخص کے ہاتھ میں ہے جو صرف اقتدار کا بھوکا ہے۔ امریکہ کا طبی بجٹ بھی کم ہوا ہے اور ماحولیات کی تبدیلی کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے ملائیشیا پر ایف 16 طیاروں کو اس کے مخصوص کوڈ اور ضروری وسائل کے بغیر فروخت کیا ہے اور امریکہ اسرائیل کے علاوہ تمام ملکوں کے ساتھ یہی کام کرتا ہے۔
افغانستان میں امن کے لیے امریکا اور طالبان نے امن معاہدے پر دستخط کردیے جس کے مطابق القاعدہ اور داعش پر پابندی ہوگی جبکہ امریکی فوج 14 ماہ میں افغانستان سے مکمل انخلا کرے گی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
آج یہ کہتے ہوئے دل کر رہا ہے کہ مسلسل ہنستی رہوں کہ سپر پاورامریکہ۔۔۔ جی ہاں! وہی امریکہ جس نے افغانستان کو کھنڈرات میں بدل دیا وہی امریکہ جس نے عراق پر ایک عرصہ جنگ مسلط کیے رکھی، کبھی بمباری کر کے تو کبھی داعش کی شکل میں کیڑے مکوڑوں کی فوج بنا کے، عراق پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہا۔
علامہ محمداقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ”ثبات ایک تغیرکو ہے زمانے میں“،گویا اس آسمان کی چھت کی نیچے کسی چیز کو قرارواستحکام نہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ اس زمین کا جغرافیہ ایک ایک صدی میں کئی کئی مرتبہ کروٹیں بدلتارہا ہے۔سائنس کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ جغرافیے کی تبدیلی کا عمل بھی تیزتر ہوتاجارہاہے،چنانچہ گزشتہ ایک صدی نے تین بڑی بڑی سپر طاقتوں کے ڈوبنے کا مشاہدہ کیا،
صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔ میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کچھ روز
نظریہ مہدویت ایسا موضوع ہے، جو صدیوں سے انسانوں کے درمیان زیر بحث رہا ہے۔ اس اعتقاد کے ساتھ انسان کا مستقبل روشن ہے، یہ عقیدہ کسی ایک قوم، کسی فرقے یا کسی مذہب کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ مہدویت ایک ایسی عالمگیر حکومت کا نام ہے کہ جس کی بنیاد تمام انسانوں کے مابین عدل و انصاف اور اخلاق و محبت پر ہوگی۔ مہدویت ایسی آواز ہے، جو کہ ہر روشن خیال انسان کے اندر فطری طور پر موجود ہے۔ ایسی امید ہے، جو زندگی کو تروتازہ اور غم و اندیشہ سے دور کرکے نور الٰہی کی طرف لے جاتی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں