Wednesday, 22 August, 2018
قندھار، طالبان کا افغان چیک پوسٹوں پر حملہ، 22 پولیس اہلکارہلاک

قندھار، طالبان کا افغان چیک پوسٹوں پر حملہ، 22 پولیس اہلکارہلاک

کابل ۔ افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں اب تک 22 پولیس اہلکار ہلاک اور35 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 45 طالبان بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں پیر اور منگل کی درمیانی  رات ضلع میوند اور زہاری میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹوں پر ہونے والے تازہ حملوں میں 22 اہلکار ہلاک اور35 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 

قندھار پولیس ترجمان نے 22 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں میں یہ طالبان کا ایک بڑا حملہ تھا تاہم فورسز کی جوابی کارروائی میں 45 طالبان ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے جب کہ فورسز نے 4 خودکش بمباروں کو بھی مار ڈالا۔

پولیس ترجمان کےمطابق ہلاک خود کش بمبار ضلع کونسل کی بلڈنگ اور بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے پولیس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن فورسز کی بروقت کارروائی میں طالبان مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں 43 پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور درجنوں سرکاری گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے جب کہ پولیس کی جانب سے 45 افغان طالبان کی ہلاکت کی تصدیق جھوٹ پر مبنی ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  59676
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
تامل ناڈو کے جنوبی ضلع میں برطانوی کمپنی ’ویدانتا‘ کے مقامی کارخانے ’اسٹرلائٹ کاپر‘ کی توسیع کے خلاف 100 روز سے سراپا احتجاج افرادکو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے گولیاں برسادیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان تقسیم ہوا اور سردار ولبھ بھائی پٹیل بھارت کے پہلے وزیراعظم ہوتے تو پورے کشمیر پر بھارت کا قبضہ ہوتا اور ایک حصہ بھی پاکستان کے پاس نہ ہوتا۔
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کی شدید آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے سی آر پی ایف کے 4 اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) زخمی ہوگیا

مزید خبریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سراؤں کو تیسری جنس کا درجہ دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ اب تمام سرکاری دستاویزات میں جنس کے خانے میں تیسری جنس لکھا جا سکے گا۔
افغانستان میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب خود کش حملے کی نتیجے میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے ۔

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں