Wednesday, 03 June, 2020
امریکی صدر کی چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

امریکی صدر کی چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی
فائل فوٹو

 واشنگٹن: کورونا وائرس کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے ایک بار پھر تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔ چینی صدر سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ان سے بلکل بات نہیں کرنا چاہتا۔

دنیا بھر بالخصوص امریکا میں کورونا وائرس کی تیزی سے بڑھتی وبا نے امریکا اور چین کے درمیان فاصلے مزید بڑھادیے ہیں، امریکا کی جانب سے آئے دن چین کے خلاف نئے الزامات اور سخت بیانات میڈیا کی زینت بنتے ہیں، اب ایک بار پھر امریکی صدر نے چین سے تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے اچھے تعلقات ہیں لیکن اس وقت ان سے بالکل بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ چین کی جانب کورونا وائرس پر قابو پانے سے متعلق معاملے پر سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کے خلاف کارروائی میں امریکا کچھ بھی کرسکتا ہے بلکہ بہت کچھ کرسکتا ہے، ہم چین سے نہ صرف تمام تعلقات ختم کرسکتے ہیں بلکہ اس معاملے نے جنوری میں بیجنگ سے ہونے والے تجارتی معاہدے کو بھی متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے ہی امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مہلک وائرس کی ووہان لیبارٹری میں تیاری کا الزام عائد کیا تھا جس پر چین نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا وائرس امریکی فوجی ووہان لائے تھے۔

دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی اور سائنسدان کہتے ہیں کہ کورونا وائرس جانور سے انسان میں منتقل ہوا اور اس کا تعلق چین کے شہر ووہان کی لیب سے نہیں ہے۔

مبصرین کی آرا ہیں کہ امریکی صدر موجودہ صورتحال سے کافی خوف زدہ دکھائی دیتے ہیں اور روزانہ کوئی عجیب فیصلہ کر ڈالتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  91466
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسرائیل نے اپنے شہریوں کو تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب جانے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے، یہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا مظہر ہے ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے امریکا کی جانب سے افغان امن مذاکرات کی بحالی
فرانس کے جنوبی شہر مارسیلی میں واقع مسجد ’السنہ‘ کے امام مسجد کوعدالت نے لوگوں میں اشتعال انگیزی پھیلانے اور شدت پسندانہ نظریات کی حوصلہ افزائی کرنے کا مرتکب قرار دیا۔
اسرائیلی کابینہ کے وزیر توانائی یوول اسٹینٹز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے کئی عرب اور مسلم ریاستوں کے ساتھ خفیہ تعلقات ہیں جن میں سے زیادہ تر ممالک کے ناموں کو ان ہی کی درخواست پر خفیہ رکھا گیا ہے۔ اسرائیلی مسلح افواج کے سربراہ کے حال ہی میں سعودی ویب سائٹ پر جاری ہونے

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
آج یہ کہتے ہوئے دل کر رہا ہے کہ مسلسل ہنستی رہوں کہ سپر پاورامریکہ۔۔۔ جی ہاں! وہی امریکہ جس نے افغانستان کو کھنڈرات میں بدل دیا وہی امریکہ جس نے عراق پر ایک عرصہ جنگ مسلط کیے رکھی، کبھی بمباری کر کے تو کبھی داعش کی شکل میں کیڑے مکوڑوں کی فوج بنا کے، عراق پر اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہا۔
علامہ محمداقبال رحمۃ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ”ثبات ایک تغیرکو ہے زمانے میں“،گویا اس آسمان کی چھت کی نیچے کسی چیز کو قرارواستحکام نہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ اس زمین کا جغرافیہ ایک ایک صدی میں کئی کئی مرتبہ کروٹیں بدلتارہا ہے۔سائنس کی بڑھتی ہوئی رفتار کے ساتھ جغرافیے کی تبدیلی کا عمل بھی تیزتر ہوتاجارہاہے،چنانچہ گزشتہ ایک صدی نے تین بڑی بڑی سپر طاقتوں کے ڈوبنے کا مشاہدہ کیا،
صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث کئی روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔ میڈیا کے مطابق صوبائی وزیر کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کچھ روز
نظریہ مہدویت ایسا موضوع ہے، جو صدیوں سے انسانوں کے درمیان زیر بحث رہا ہے۔ اس اعتقاد کے ساتھ انسان کا مستقبل روشن ہے، یہ عقیدہ کسی ایک قوم، کسی فرقے یا کسی مذہب کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ مہدویت ایک ایسی عالمگیر حکومت کا نام ہے کہ جس کی بنیاد تمام انسانوں کے مابین عدل و انصاف اور اخلاق و محبت پر ہوگی۔ مہدویت ایسی آواز ہے، جو کہ ہر روشن خیال انسان کے اندر فطری طور پر موجود ہے۔ ایسی امید ہے، جو زندگی کو تروتازہ اور غم و اندیشہ سے دور کرکے نور الٰہی کی طرف لے جاتی ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں