Saturday, 25 November, 2017
’’امریکہ: کیلیفورنیا کے اسکول میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک‘‘

’’امریکہ: کیلیفورنیا کے اسکول میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک‘‘

کیلیفورنیا ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکول میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور دو طالب علم زخمی ہو گئے ہیں جب پولیس نے جوابی کارروائی میں ملزم کو ہلاک کردیا. میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقع صبح اس وقت پیش آیا جب طالب علم اسکول پہنچ رہے تھے اس دوران نا معلوم شخص نے اسکول میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کردی.

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق نا معلوم ملزم کی فائرنگ سے تین افراد لقمہ اجل بن گئے جب دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے. فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کا محاصرہ کرلیا اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہلاک کردیا تاہم اب تک ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی ہے

پولیس حکام کی جانب سے اسکول کی تلاشی کا عمل جاری ہے جب کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی والدین کی بڑی تعداد اسکول پہنچ چکی ہے جنہیں اسکول انتظامیہ کی جانب سے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ علاقائی انتظامیہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات دینے سے گریزاں نظر آتی ہے جب کہ تاحال پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے.

خیال رہے چند ماہ قبل کیلیفورنیا میں ہی ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آ چکا ہے جس میں 8 سالہ طالب علم سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  56636
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے ناروے میں فوجی مشقوں کے دوران جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک اور موجودہ صدر رجب طیب اردوگان کو مبینہ طور پر 'دشمن' کے طور پر ظاہر کیے جانے پر ترکی سے باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔
امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ان کے ملک میں دہشت گردوں کی مبینہ محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کے انکار کی وجہ سے پاکستان پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔
امریکا جاپان اور جنوبی کوریا نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے جو تین روز تک جاری رہیں گی مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کے کسی ممکنہ حملے کی صورت میں ایک مؤثر رد عمل کی تیاری ہے۔ ان مشقوں میں آٹھ سو سے زائد فوجی اہلکار، کئی جنگی بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر شریک ہیں۔
ایران کی بحری فوج نے اسٹریٹیجک حوالے سے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز اور ملحقہ سمندر میں اپنی سالانہ عسکری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے، امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد یہ پہلی بڑی ایرانی فوجی مشقیں ہیں۔

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

مقبول ترین
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کو دی گئی 12 بجے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے تاہم فیض آباد کے مقام پر مظاہرین کی جانب سے دھرنا جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انتظامیہ ڈیڈ لائن میں اضافہ کردیا ہے اور کہا ہے
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی ممالک کی افواج کے اتحاد کی سرکاری ویب سائٹ متعارف کرا دی گئی ہے۔ دہشت گردی مخالف اسلامی فوجی اتحاد‎ (آئی ایم سی ٹی سی) کی ویب
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ کارروائی کو تخت حاصل کرنے کی کوشش قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔ انہوں نے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں
اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنے کے شرکا کو آج رات 12 بجے تک فیض آباد خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی جب کہ حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں آپریشن کا عندیہ دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کی تمام ذمہ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں