Wednesday, 18 September, 2019
امریکی سینیٹر نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام پر اپنی جان لے لی

امریکی سینیٹر نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام پر اپنی جان لے لی

واشنگٹن ۔ امریکا کی حکمران جماعت ’ریپبلکن‘ کے سینیٹر نے خود پرایک کم عمر لڑکی کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آںے کے بعد خودکشی کرلی۔

امریکی ریاست کینٹکی سے منتخب ہونے والی 57 سالہ ریپبلکن سینیٹر ڈین جوہنسن نے ایک ایسے وقت میں خودکشی کی، جب ایک دن قبل ہی انہوں نے خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا تھا۔

ڈین جوہن نے اپنی زندگی کا خاتمہ 14 دسمبر کو کیا، جس کی تصدیق پولیس نے 24 گھنٹے بعد کی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق 57 سالہ ڈٰین جوہنسن کو ماؤنٹ واشنگٹن میں ایک پل کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا، جہاں انہوں نے خود کو گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔

مقامی حکام نے 24 گھنٹے تفتیش کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ ڈین جوہنسن نے خودکشی کی۔

ڈین جوہنسن نے خودکشی کرنے سے قبل اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو فیس بک پر الوداعی پیغام بھی بھیجا۔

انہوں نے ایک بار پھر اپنے پیغام میں خود پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کے افراد کو ہمت نہ ہارنے کا مشورہ بھی دیا۔

خیال رہے کہ ڈین جوہسن پر 21 سالہ لڑکی مرنڈا رچمنڈ نامی نے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات عائد کیے تھے۔

مرنڈا رچمنڈ کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے بعد کنیکٹی کی میٹرو پولیس نےتحقیقات کا آغاز کیا۔

الزام عائد کرنے والی لڑکی نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ انہیں ڈین جوہنسن نے 2013 میں سال نو کے موقع پر جنسی طور پر ہراساں کیا، اور اس وقت ان کی عمر محض 17 برس تھی۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی نے الزام عائد کیا کہ ڈین جوہنسن نے انہیں نشے کی حالت میں بوسہ لینے اوران کے جسم کو چھونے کی کوشش کی۔

ڈین جوہنسن نے ہمیشہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے خلاف سازش قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  75450
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
برطانوی پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے صبح سویرے الطاف حسین
فرانس کے جنوبی شہر مارسیلی میں واقع مسجد ’السنہ‘ کے امام مسجد کوعدالت نے لوگوں میں اشتعال انگیزی پھیلانے اور شدت پسندانہ نظریات کی حوصلہ افزائی کرنے کا مرتکب قرار دیا۔
سعودی عرب میں سینما گھروں پر 1980 سے پابندی عائد تھی تاہم اب سعودی ولی عہد کے وژن 2030 کے تحت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت سمیت انہیں اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی بھی اجازت دی جاچکی ہے۔
مصر کے صحرائے سینا میں واقع مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں 235 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریاستی نیوز ایجنسی کے مطابق مسجد پر بم حملے کے بعد مسلح افراد نے گولیاں بھی چلائیں۔

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں