Friday, 22 March, 2019
خاشقجی قتل: سعودی ولی عہد ذمہ دار، امریکی سینیٹ میں قرارداد منظور

خاشقجی قتل: سعودی ولی عہد ذمہ دار، امریکی سینیٹ میں قرارداد منظور

واشنگٹن ۔ امریکی سینیٹ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دینے کی قرارداد منظور کرلی جس میں قتل کی مذمت کی گئی ہے۔

امریکی سینیٹ میں یمن جنگ میں سعودی عرب کا اتحادی بننے اور سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے خلاف قرار داد پر ووٹنگ ہوئی جس کے حق میں 56 اراکین نے ووٹ دیا جب کہ 41 نے مخالفت کی۔ 

ریپبلکن سینیٹر بوب کورکر کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں انٹیلی جنس رپورٹ کی روشنی میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو صحافی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان کی حمایت کی مذمت بھی کی گئی۔ 

دونوں جماعتوں کے سینیٹرز کی جانب سے شہزادہ محمد بن سلمان کو جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار قرار دینے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلسل حمایت پر اپنے غم و غصے کا بھی اظہار کیا گیا۔ 

سینیٹ سے منظور کردہ قرارداد میں یمن جنگ میں سعودی عرب سے اتحاد ختم کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔ 

سینیٹر کرس مارفی اور سینیٹر ڈی کون کا قرارداد کی منظوری کے بعد کہنا تھا کہ قرارداد کی منظوری ظاہر کرتی ہے کہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹ سینیٹرز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں اور بعض اوقات ان کے خلاف بھی ہوتے ہیں تاکہ خارجہ پالیسی قوم کے مفاد میں بنائی جائے۔ 

یاد رہے کہ 2 اکتوبر کو سعودی صحافی استنبول میں قائم سعودی سفارتخانے میں دستاویزات کے حصول کے سلسلے میں گئے اور پھر لاپتہ ہوگئے جس کے بعد خبریں گردش کرتی رہیں کہ انہیں وہیں قتل کردیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  25225
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد النوراورلینوڈ میں فوجی وردی میں ملبوس 28 سالہ انتہا پسند آسٹریلوی سفید فام برینٹن ٹیرنٹ کی فائرنگ سے 49 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم
چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد ایک بار پھر رکوادی۔ مسعود اظہر کے خلاف قرارداد فرانس، امریکا اور برطانیہ نے پیش کی تھی، قرارداد منظور نہ ہونے پربھارت کو مایوسی
سعودی عرب سے فرار ہونے والی لڑکی کو کینیڈا نے پناہ دینے کا اعلان کردیا جس کے بعد وہ بنکاک ایئرپورٹ سے کینیڈا روانہ ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی شہری 18 راہف محمد القانون 7 جنوری کو کویت سے بنکاک پہنچی تھی
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ عمل مکمل ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی لیگ نے انتخابی میدان مار لیا ہے

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔

مقبول ترین
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وہ
سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے جمع کروانے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔
اسلام آبادمیں اخبارات کے ایڈیٹرز اور مالکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں الیکشن مہم پاکستان کی نفرت کی بنیاد پر ہورہی ہے،ہم بھارت کے حوالے سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا جواب
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے جعلی اکاونٹس کیس میں نیب کے سامنے اپنے ابتدائی بیانات ریکارڈ کروا دئیے۔ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما، کارکنوں اور پارٹی رہنماوں کے ہمراہ نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں