Sunday, 16 June, 2019
کرائسٹ چرچ دہشتگردی: حملہ آور برینٹن ٹیرینٹ پر فرد جرم عائد

کرائسٹ چرچ دہشتگردی: حملہ آور برینٹن ٹیرینٹ پر فرد جرم عائد

کرائسٹ چرچ ۔ نیوزی لینڈ میں مساجد میں حملہ کرنے والے سفید فام قدامت پسند مسیحی برینٹن ٹیرینٹ کو کرائسٹ چرچ کی عدالت میں ہتھکڑیوں اور قیدیوں والی سفید شرٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سفاک ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعے کے روز مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ملزم پر قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔ عدالت نے ملزم کو ریمانڈ پر تحویل میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے اگلی سماعت کے لیے 5 اپریل کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ پولیس اگلی پیشی پر ملزم کے خلاف مزید الزامات عائد کر سکتی ہے۔

دوران سماعت دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ بے حسی کا مظاہرہ کرتا رہا اور اس کے چہرے پر ندامت کے بجائے خباثت سے بھرپور مسکراہٹ تھی، جس سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ اسے اپنے کئے پر کوئی شرمندگی نہیں۔ اس کے علاوہ اس نے ضمانت کی درخواست بھی نہیں کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے برینٹن ٹیرینٹ کے دیگر ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا ہے ، جنہیں بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈراآرڈرن نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حملے کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کی جب کہ حملہ آور پولیس کی تحویل میں ہے، حملہ آور نہ آسٹریلیااور نہ ہی نیوزی لینڈ کی واچ لسٹ میں تھا، ہماری پہلی ترجیح جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تھی، متاثرہ کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے، متاثرین کی مالی مدد کی جائے گی اور بہت بڑا مالی پیکیج دیا جائے گا، پولیس کو کچھ چیلنجز درپیش ہیں، جس کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ برینٹن ٹیرینٹ نے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر عین اس وقت فائرنگ کی تھی جب وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے بڑی تعداد میں مسلمان موجود تھے، برینٹن ٹیرینٹ کی فائرنگ سے 49 افراد شہید جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ، اس کے علاوہ کئی لوگ لاپتہ ہیں، شہدا اور زخمیوں میں کئی پاکستانی بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  98448
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم نیوزی لینڈ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جو آج ہوا سب اس کی مذمت کرتے ہیں، بہت سی معلومات ابھی سامنے نہیں لاسکتے، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، عوام پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کومذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا۔ امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا نے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا۔
امریکا نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کے الزام میں پچھلے سال پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھا تھا تاہم اب امریکا
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کا نام خصوصی واچ لسٹ میں ڈال دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کا نام مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں والے ملکوں کی فہرست میں ڈالا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دس ممالک

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی

مقبول ترین
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے جب کہ دیگر 5 لیفٹیننٹ جنرل کے بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تبادلے کیے گئے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں