Thursday, 22 August, 2019
گبون میں دو غیرملکی صحافی چاقو کے وار سے زخمی

گبون میں دو غیرملکی صحافی چاقو کے وار سے زخمی

لبری ولی۔ افریقی ملک گبون کے دارالحکومت میں چاقو کے حملے میں دو غیرملکی صحافی زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گبون کے دارالحکومت لبری ولی میں 53 سالہ حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے 2 غیرملکیوں کو زخمی کردیا۔ حکام کے مطابق دونوں زخمی ڈنمارک کے شہری اور غیرملکی دستاویزی چینل کے صحافی ہیں۔

نائجیریا سے تعلق رکھنے والے حملہ آور نے ان دونوں صحافیوں کو گبون کے دارالحکومت کے معروف سیاحتی مرکز میں نشانہ بنایا جب وہ خریداری میں مصروف تھے۔ ملزم نے کہا کہ اس نے مسلمانوں پر امریکی مظالم کے ردعمل میں یہ حملہ کیا۔

گبون کے وزیر دفاع نے حملہ آور کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزم نے اپنے حملے کو مسلمانوں کے خلاف امریکی اقدامات اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا ردعمل قرار دیا ہے۔ حملہ آور کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ دونوں زخمی صحافیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  56424
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
فرانس کے جنوبی شہر مارسیلی میں واقع مسجد ’السنہ‘ کے امام مسجد کوعدالت نے لوگوں میں اشتعال انگیزی پھیلانے اور شدت پسندانہ نظریات کی حوصلہ افزائی کرنے کا مرتکب قرار دیا۔
لندن ۔ ایک برطانوی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ امریکہ اورسعودی عرب کی جانب سے شام میں حکومت مخالف مسلح گروہوں کو فراہم کیا جانے والا اسلحہ عموماً شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ہاتھوں میں گیا۔
کانگریس کی جانب سے گزشتہ ماہ نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ 2018 کو منظور کیا گیا تھا، ساتھ ہی کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کی مد میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر دینے کی بھی منظوری دی گئی تھی
نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے ناروے میں فوجی مشقوں کے دوران جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک اور موجودہ صدر رجب طیب اردوگان کو مبینہ طور پر 'دشمن' کے طور پر ظاہر کیے جانے پر ترکی سے باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔

مقبول ترین
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں