Sunday, 31 May, 2020
امریکا افغانستان میں کبھی بھی جیتنے کیلئے نہیں لڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا افغانستان میں کبھی بھی جیتنے کیلئے نہیں لڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

نیو یارک ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں ابتدائی کچھ عرصے کے علاوہ کبھی بھی جیتنے کے لیے نہیں لڑا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر ٹرمپ نے امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کو ہدفِ تنقید بنایا اور اخبار کے اداریے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اخبار مجھ سے چاہتا ہے کہ میں افغانستان میں بغیر سوچے سمجھے کام نہ کروں۔

ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کوئی اس اخبار کو سمجھائے کہ ہم افغانستان میں 19 برس سے موجود ہیں اور اب وہاں فوجیوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فورسز کے افغانستان سے انخلا سے متعلق طالبان بھی دو رائے رکھتے ہیں۔ طالبان امریکی فورسز کا انخلا بھی چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ غیر ملکی فورسز افغانستان میں ہی رہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ڈالرز سمیٹے جائیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی افغانستان میں جیتنے کی غرض سے نہیں لڑے، اور ایک عظیم فوجی طاقت ہونے کے باوجود ہم افغانستان میں صرف پولیس فورس کا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وال سٹریٹ جرنل نے اپنے اداریے میں کہا تھا کہ طالبان جانتے ہیں کہ صدر ٹرمپ صدارتی انتخاب سے قبل افغانستان سے امریکی فوج واپس بلانے کے لیے بے چین ہیں تاکہ وہ اسے اپنی سفارتی فتح قرار دے سکیں۔

وال سٹریٹ جرنل نے اداریے میں کہا تھا کہ طالبان جانتے ہیں کہ ٹرمپ صدارتی انتخاب سے قبل افغانستان سے امریکی فوج واپس بلانے کے لیے بے چین ہیں تاکہ وہ اسے اپنی سفارتی فتح قرار دے سکیں۔

اتوار کو  افغانستان سے امید افزا خبر  کے عنوان سے چھپنے والے اداریے کے مطابق صدر ٹرمپ کی اس بے چینی سے طالبان فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس امید پر معاملے کو طول دے سکتے ہیں کہ آخر کار صدر ٹرمپ لاشعوری طور پر کوئی اقدام کر بیٹھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  63113
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکہ کے معروف دانشور اور تجزیہ نگار نوام چامسکی کا کہنا ہے کہ امریکی اقتدار ایسے شخص کے ہاتھ میں ہے جو صرف اقتدار کا بھوکا ہے۔ امریکہ کا طبی بجٹ بھی کم ہوا ہے اور ماحولیات کی تبدیلی کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کی خاتون رپورٹر ایگنِس کیلا مارڈ نے اپنی رپورٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو معروف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا اصل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بن سلمان نے خاشقجی کو قتل کر کے ریاستی جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اب سعودی حکام قاتلوں کی جان بخشوانے کے لئے مقتول کے ورثاء پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور معاف کرنے کے بیانات جاری کروا رہے ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے سے اجتناب کرے۔ دنیا بھر سے غرب اردن کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے اسرائیلی منصوبے کی بڑے پیمانے پر مخالفت کی جارہی ہے۔
کیوبا کے صدر نے کہا ہے کہ واشنگٹن نہ صرف دہشتگردی کے خلاف کچھ بھی نہیں کر رہا بلکہ وہ خود دہشتگردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ امریکہ کے حکام نے بد بینی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے خاموشی کے بجائے توہین آمیز اقدامات کا سہارا لیا ہے۔

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ایٹمی دھماکے انہوں نے، گوہر ایوب اور
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ساری قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے کیا، نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے مقامی سطح پر پھیلاؤ کی شرح 92 فیصد ہے لہٰذا عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور
وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ وزیر مملکت نے قوم کے لیے دعا دی اور کہا رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں