Saturday, 16 November, 2019
’’جنگ ہوئی تو ایران ختم ہوجائے گا، ٹرمپ کی دھمکی‘‘

’’جنگ ہوئی تو ایران ختم ہوجائے گا، ٹرمپ کی دھمکی‘‘

واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو ایران تباہ ہوجائے گا۔

امریکی صدر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو اس صورت میں ایران کا باقاعدہ طور پر خاتمہ ہوجائے گا، لہذا ایران امریکا کو دوبارہ دھمکی دینے کی غلطی نہ کرے۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور امریکا نے رواں ماہ خلیج فارس میں مزید جنگی بحری جہاز اور طیارے بھی تعینات کردیے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ان کے رویے میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ چند روز قبل ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی جنگ کی صورت اختیار کرجائے۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ امریکہ اور ایران کی جنگ نہیں ہوگی۔

دوسری جانب ایران نے بھی جنگ کے امکانات کو رد کیا تھا اور ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ ایران جنگ کا خواہشمند نہیں ہے اور میرے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  2420
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سعودی حکومت نے اوباما انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر سعودی عرب کو گیارہ ستمبر کے حملوں کا ذمہ دار قرار دینے کیلئے قانون سازی کی گئی تو سعودی عرب امریکا میں موجود اپنے اربوں ڈالر کے اثاثے فروخت کر دے گا۔ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مقبول ترین
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ
وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا پورا اختیار ہے۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار
وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری اور دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کردیا۔ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ مت کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے
بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ 3 سے 4 ماہ کے اندر اسکیم تشکیل دے کر زمین کو مندر کی تعمیر کے لئے ہندووں کے حوالے کرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس رنجن

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں