Thursday, 28 January, 2021
ایران پر پابندیاں: برطانیہ اور روس نے امریکی اقدام مسترد کردیا

ایران پر پابندیاں: برطانیہ اور روس نے امریکی اقدام مسترد کردیا

لندن ۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور روس نے امریکی اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ سیکیورٹی کونسل میں شکست کھانے کے بعد امریکا نے ایران پر یکطرفہ طور پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل میں شکست کے بعد امریکا کی من مانیاں جاری ہیں، ایران پر پابندیوں کا اعلان کر دیا لیکن اسے جرمنی، فرانس، برطانیہ اور روس نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

ایران نیوکلیئر ڈیل کے تحت اٹھائی گئی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے لیے امریکا نے سلامتی کونسل سے رابطہ کیا تو امریکا کے حق میں صرف ایک ووٹ پڑا تھا۔

گزشتہ روز امریکا نے یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا اعلان کیا۔ معاہدے میں شامل یورپی طاقتوں کا کہنا ہے کہ امریکا اب معاہدے کا حصہ نہیں، اس لیے ان کی پابندیوں کا بھی کوئی قانون جواز نہیں ہے۔

جرمنی، فرانس، برطانیہ، روس اور چین اب بھی ایران کے ساتھ طے شدہ معاہدے پر کاربند ہیں جس کے تحت ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوششوں سے دستبردار ہو گیا تھا۔ 2015ء میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے ایٹمی معاہدے سے امریکا 2018ء میں الگ ہو گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  33319
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
انسانی حقوق کے رہنما ال شارپٹن نے جارج فلائیڈ کی یادگاری تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنے گھٹنے سیاہ فاموں کی گردنوں سے ہٹاؤ۔ تبدیلی آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔
سابق امریکی صدر براک اوباما نے امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے معاملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ جارج فلائیڈ کی موت نے امریکا میں منظم نسلی امتیاز کو نمایاں کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین کو دوبارہ مفید قرار دے دیا البتہ ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی تک ایسی کوئی دوا سامنے نہیں آئی جس کی مدد سے کرونا کی وبا کا شکار ہونے والے افراد کی جانیں بچائی جا سکیں۔
امریکی جرنیلوں نے صدر ٹرمپ کے کہنے پر فوج کو مظاہرین کے خلاف استعمال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ اپنے موقف سے پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے، واشنگٹن کے باہر تعینات فوجی واپس شمالی کیرولائنا بھیج دیے گئے۔

مقبول ترین
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کے تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو جانچا گی
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو معاملے پر جے آئی ٹی اجلاس طلب کرنے اور آئی جی سندھ کو لاپتا شہریوں کی بازیابی
وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے استعفی دے دیا۔ میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان اورمعاون خصوصی ندیم افصل چن عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ندیم افضل چن نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ ندیم افضل چن کے
کوہاٹ سے پہلے وہ قبائلی علاقے میں قیام پذیر تھے ان کا خاندان زراعت اور مال مویشی کی تجارت سے وابستہ تھا کوہاٹ کا یہ مقام جس کو جرم کہا جاتا ہے اس وقت چند گاؤں پر مشتمل تھا اور آج آبادی کے لحاظ سے بڑھ کر وہ ایک بڑا علاقہ بن چکا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں