Sunday, 26 May, 2019
سری لنکا: گرجا گھروں، ہوٹلوں میں دھماکے، 207 ہلاک

سری لنکا: گرجا گھروں، ہوٹلوں میں دھماکے، 207 ہلاک

کولمبو ۔ سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں سمیت 8 دھماکوں کے نتیجے میں 207 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی جہاں یکے بعدیگرے مختلف مقامات پر 3 گرجا گھروں اور 4 ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سری لنکن پولیس کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں آٹھواں دھماکا اس وقت ہوا جب اہلکار ایک گھر میں تلاشی کے لیے داخل ہوئے تو خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ 

پولیس کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے جب کہ دہشت گردی کے تمام واقعات میں ہلاک ہونے والوں میں امریکی اور برطانوی سمیت 35 غیر ملکی شامل ہیں جب کہ 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب ایسٹر کی دعائیہ تقریبات جاری تھیں۔

کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل، سینیمین گرانڈ اور کنگسبری سمیت 'دیہی والا' چڑیا گھر کے قریب ہوٹل میں دھماکے ہوئے، حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل، سینیمین گرانڈ اور کنگسبری ہوٹل میں بھی دھماکے ہوئے۔ فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
دھماکوں کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا جب کہ حکومت نے عارضی طور پر سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی۔

سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دھماکوں سے تعلق کے شبے میں 8 مشتبہ افراد گرفتار کیے ہیں جو کہ مقامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش میں حملہ آوروں کے ممکنہ غیر ملکی روابط کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

سری لنکن وزیراعظم کے مطابق ممکنہ حملوں کی پہلے سے اطلاعات تھیں لیکن اطلاعات ہونے کے باوجود مناسب اقدامات نہ ہونے کی تحقیقات ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح دہشت گردوں کو پکڑنا ہے تاکہ دہشت گردی سری لنکا میں سر نہ اُٹھا سکے۔

دھماکوں کے بعد دنیا بھر سے سری لنکن حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی اور دھماکوں کی مذمت کے بیانات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں خوفناک دہشت گرد حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور سری لنکن بھائیوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، غم اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دہشت گردی کے حملوں میں 138 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوئے، امریکا سری لنکا کی مدد کے لیے تیار ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  22380
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد النوراورلینوڈ میں فوجی وردی میں ملبوس 28 سالہ انتہا پسند آسٹریلوی سفید فام برینٹن ٹیرنٹ کی فائرنگ سے 49 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تفتیشی کمیشن کی جانب سے میانمار کے آرمی چیف اور 5 جنرلوں کے سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر ٹرائل کے مطالبے کے بعد فیس بک نے میانمار فوج کے آرمی چیف سمیت اعلیٰ فوجی افسران اور سیاسی رہنماؤں
کویت کے جنوبی علاقے میں برجان آئل فیلڈ کے قریب 2 بسوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ، بسیں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جارہی تھیں جب کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
عراق کے حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے شمالی شہر کرکوک سے ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس میں 75 افراد کی لاشوں کی باقیات کا پتا چلایا گیا ہے۔ کرکوک شہر کے گورنر راکان سعید الجبوری نے بتایا کہ اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں میں عام شہریوں اور عراقی فوجیوں کی لاشیں بھی شامل ہیں

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی آڈیو ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ نیب کی طرف سے دائر کیا جانے والا ریفرنس 630 صفحات پر مشتمل ہے جس میں آڈیو
لاڑکانہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے رتو ڈیرو میں بچوں سمیت سیکڑوں افراد کے ایڈز مبتلا ہونے کے مسئلے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی اور ایڈز میں بہت فرق ہے، ایچ آئی وی کا علاج نہ ہو تو دس
اسلام آباد میں وفاقی وزراء اور چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت نے اقتدار سنبھالا تو معاشی حالت بہت بری تھی، جب حکومت آئی تو قرضہ 31 ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا، برآمدات گر رہی تھیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں