Friday, 23 August, 2019
ایران جہاز چھوڑ دے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، برطانیہ

ایران جہاز چھوڑ دے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، برطانیہ

لندن ۔ برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کا کہنا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے ’غیر قانونی‘ طور پر قبضے میں لیے گئے برطانوی تیل بردار بحری جہاز چھوڑ دے ورنہ سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہوجائے۔

ایران کی جانب سے برطانوی آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے آئل ٹینکر کو نہ چھوڑا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، برطانوی حکومت اپنے بحری جہاز کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سفارتکاری کے ذریعے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ایک چیز واضح ہے کہ یہ معاملہ لازمی حل ہونا چاہیے۔

جمعے کو برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں اپنے 2 بحری جہازوں کو ایران کی جانب سے قبضے میں لیے جانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم ایران نے صرف ایک برطانوی بحری جہاز کو تحویل میں لینے کی تصدیق کی۔ ایران کا کہنا ہے جمعے کو آبنائے ہرمز میں قبضے میں لیا جانے والا برطانوی آئل ٹینکر بین الاقوامی بحری ضوابط کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے برطانیہ نے بھی جبرالٹر میں ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا جس کے بعد ایران نے اس کا بحری جہاز رہا نہ کرنے کی صورت میں برطانوی بحری جہاز کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  61741
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
برطانوی پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے صبح سویرے الطاف حسین
چینی فوج کے ایک جنرل زینگ ینگ نے کرپشن سے متعلق تفتیش پر خودکشی کرلی ہے۔جنرل زینگ ینگ سینٹرل ملٹری کمیشن کےسابق رکن تھے اور سابق کرپٹ فوجی افسروں سے تعلقات کے الزام میں زیر تفتیش تھے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکول میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور دو طالب علم زخمی ہو گئے ہیں جب پولیس نے جوابی کارروائی میں ملزم کو ہلاک کردیا. میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقع صبح اس وقت پیش آیا جب طالب علم
اتوار کو جاپان میں ہونے والے قبل از وقت انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔ قبلِ از وقت انتظابات کا فیصلہ وزیرِ اعظم شنزو آبے نے ملک کے سوشل سیکورٹی کے نظام کو دوبارہ متوازن کرنے کے پیش نظر مینڈیٹ حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔

مقبول ترین
صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ سن لو ہم کشمیر میں تمہارا اور بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنادیں گے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا دعوے کررہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ وادی میں داخل ہوئے ہیں، بھارتی دعویٰ ہے کہ دہشت گرد جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ بھارت سے مزید بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ اس کا اب کوئی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں