Tuesday, 11 August, 2020
ایران: امریکہ اور اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی دے دی گئی

ایران: امریکہ اور اسرائیل کے جاسوس کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایرانی شہری محمود موسوی مجد کوعلی الصبح پھانسی دے دی گئی۔ امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے موسوی مجد کو 10 اکتوبر 2018 میں گرفتار کیا گیا۔ جاسوس پر اسلامی انقلاب کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور الزامات ثابت ہونے پر اسے 25 اگست 2019 کو موت کی سزا سنائی گئی۔ جس کی اعلیٰ ایرانی عدلیہ نے بھی تائید کر دی تھی۔

ایران کی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسمٰعیلی نے پریس کانفرنس میں جاسوس کی پھانسی کی تصدیق کرتے ہوِئے کہا کہ محمود موسوی مجد پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کررہا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ محمود مجد نے مختلف ادوار میں کچھ فوجی کمانڈروں خاص طور پر جنرل قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں اور ان کے ٹھکانوں سے دشمنوں کو مطلع کیا تھا۔

محمود مجد کوحزب اللہ نے گرفتار کیا تھا اورایرانی حکام کے حوالے کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  55719
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے عوام کو خوش خبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک کورونا کی ویکسین تیار ہو جائے گی۔ ڈاکٹر سوامی ناتھن کا کہنا تھا کہ انسداد ملیریا دوا ہائیڈروکسی کلوروکین کورونا وائرس انفیکشن کے علاج میں مفید نہیں ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئین کو دوبارہ مفید قرار دے دیا البتہ ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی تک ایسی کوئی دوا سامنے نہیں آئی جس کی مدد سے کرونا کی وبا کا شکار ہونے والے افراد کی جانیں بچائی جا سکیں۔
اسرائیلی حکومت کے عبوری وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد آئیسولیشن میں چلے گئے ہیں جبکہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کافی مقدار میں طبی وسائل جمع کرنے میں مصروف ہے۔
اسلامی ممالک کی تنظیم ’او آئی سی‘ نے مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو یک طرفہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 57 اسلامی ممالک پر مشتمل تنظیم ‘ اسلامی تعاون تنظیم

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں