Thursday, 19 September, 2019
’’اگر جنگ ہوئی تو ایران کا خاتمہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ‘‘

’’اگر جنگ ہوئی تو ایران کا خاتمہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ‘‘

واشنگٹن ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتے لیکن ایران سے جنگ چھڑی تو وہ اسے نیست و نابود کردیں گے۔ امریکی ٹی وی این بی سی سے خصوصی انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ایسا ہوا تو ایران نیست ونابود ہوجائے گا، ہم ایران سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن انہیں جوہری ہتھیار کسی صورت بنانے نہیں دیں گے اور اگر وہ پھر جوہری ہتھیار بنانا چاہتے ہیں تو انہیں ایک عرصے تک تباہ حال معیشت کے ساتھ رہنا پڑے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی فوجی ڈرون گرائے جانے کے بعد امریکی فوج ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے تیار تھی لیکن میں نے کارروائی سے صرف 10 منٹ پہلے انہیں روک دیا کیوں کہ مجھے بتایا گیا کہ کارروائی کے نتیجے میں 150 لوگ مارے جائیں گے۔

خیال رہے ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈرون مار گرایا تھا، امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے اور امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مشرق وسطیٰ میں نہ صرف بحری بیڑے تعینات کررکھے ہیں بلکہ امریکا نے مزید فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے خلیج اومان میں جاپان اور ناروے کے آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے کی گئی ہے تاہم ایران نے یہ الزام مسترد کردیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  75235
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا
عالمی بینک کے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس (اکسڈ) نے ریکوڈک ہرجانہ کیس میں پاکستان پر تقریباً 6 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔ پاکستان کو ہرجانے کی رقم چلی اور کینیڈا کی مائننگ کمپنی ٹیتھیان کو ادا کرنا ہوگی۔

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں