Friday, 18 January, 2019
یزیدی فرقے کی ہزاروں خواتین داعش کے ہاتھوں یرغمال

یزیدی فرقے کی ہزاروں خواتین داعش کے ہاتھوں یرغمال

بغداد ۔ عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ 

میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری میں یزیدی فرقے کے مغویوں کی بازیابی کے لیے قائم ڈاریکٹوریٹ کے سربراہ حسن القایدی نے بتایا کہ پچھلے کچھ عرصے سے انہوں نے داعش کے ہاں یرغمال بنائے گئے 900 افراد کو بازیاب کرایا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کی بازیابی ایک مشکل مرحلہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت مہنگا بھی ہے کیونکہ ہمیں اپنے یرغمالیوں کی رہائی پر بھاری رقم صرف کرنا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعش نے پچھلے ساتھ سنجار کے مقام سے یزیدی قبیلے کے ساڑھے چار ہزار افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ ان میں سے حال ہی میں 195 مرد،304 خواتین اور 430 بچوں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔

القایدی کا کہنا ہے کہ تمام قیدیوں کی بازیابی راز داری میں کی گئی ہے جس پر انہیں بھاری رقم صرف کرنا پڑی ہے۔ ہمیں جیسے ہی پتا چلتا کہ داعش کی قید سے فلاں فلاں افراد فرار کے لیے تیار ہیں ہم فورا ان کی مدد کو دھوک میں پہنچ جاتے اور فرار میں ان کی مدد کرتے۔

ایک دوسرے عہدیدار ھادی دوبانی نے بتایا کہ صوبہ کردستان میں مختلف مقامات پرکل پانچ لاکھ 50 ہزار یزیدی آباد ہیں۔ پچھلے سال اگست میں داعش کی جانب سے سنجار پرقبضے کے دوران اور اس کے بعد 1280 یزیدیوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ جبکہ 540 ابھی تک لاپتا ہیں۔280 یزیدی سنجار کے محاصرے کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے۔

عراق میں صوبہ کردستان کی داعش کے ہاں قیدی بنائے گئے افراد کے حقوق کے لیے سرگرم سپریم فالو اپ کمیٹی کے چیئرمین دیندار زیباری کا کہنا ہے کہ پچھلے سال اگست میں یرغمال بنائی گئی یزیدی قبیلے کی تین ہزار خواتین ابھی تک داعش کے قبضے میں ہیں۔ ان میں سے کئی کم عمر لڑکیاں بھی شامل ہیں اور ان کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  61065
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
جنوبی کوریا نے ایرانی تیل کی برآمد روک دی ہے۔ بلمبورگ کی ویب سائیٹ کے مطابق ایرانی تیل کے تین بڑے خریداروں میں سے ایک جنوبی کوریا نے، سب سے پہلے امریکہ کی سخت گیر پالیسی کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے تہران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ ختم کر دیا ہے
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے تفتیشی کمیشن کی جانب سے میانمار کے آرمی چیف اور 5 جنرلوں کے سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر ٹرائل کے مطالبے کے بعد فیس بک نے میانمار فوج کے آرمی چیف سمیت اعلیٰ فوجی افسران اور سیاسی رہنماؤں
امریکی ریاست نیویارک کی بروکلین کی وفاقی عدالت نے تین مسلمان خواتین کو زبردستی حجاب اتروائے جانے پر پولیس اورانتظامیہ کو ایک لاکھ اسی ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تینوں خواتین کو ساٹھ ساٹھ ہزار ڈالر یا تقریباً چھیاسٹھ لاکھ روپے فی کس ادا کئے جائیں گے۔
روس میں گرجا گھر پر داعش کے مسلح دہشتگرد کے حملے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والی تمام خواتین تھیں جب کہ زخمیوں میں 2 پولیس افسر شامل ہیں۔ جبکہ روسی سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مسلح حملہ آور کو ہلاک کردیا ہے۔

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے پادریوں کی جانب سے بچوں سے زیادتی پر معذرت کی ہے،انہوں نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،چرچ بچوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سخت اقدامات کرے۔
موجودہ صدر حامد کرزئی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اور آئینی تقاضوں کے مطابق تیسری مرتبہ امیدوار نہیں ہو سکتے تھے۔ طالبان نے کئی ہفتے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ افغان شہری انتخابی مراکز کا رخ نہ کریں اور انتخابی عمل کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور حملے کیے جائیں گے۔
یوکرین کے مسئلے پر امریکا اور روس کے مذاکرات ناکام ہوگئے جبکہ مسئلہ سفارتی طریقے سے حل نہ ہونے پر امریکی صدر اوباما نے ماسکو کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی، روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا کہ کریمیا میں ریفرنڈم عالمی قوانین کے مطابق ہے۔

مقبول ترین
حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں