Sunday, 05 April, 2020
امریکی سینیٹ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

امریکی سینیٹ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

واشنگٹن ۔ امریکی سینٹ کے رُکن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی سینیٹر رینڈ پال اس مرض میں مبتلا ہونے والے پہلے امریکی سینیٹر ہیں۔ اتوار کو سینیٹر پال رینڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست کینٹیکی کے ریپبلکن سینیٹر میں علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں تاہم تواتر سے سفر کرنے اور تقریبات میں شرکت کے باعث احتیاطاً ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر نے کورونا وائرس سے متاثرہ کسی فرد سے براہ راست رابطے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹ کے مطابق سینیٹر رینڈ پال کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور وہ گھر پر رہ کر ہی دفتری کام انجام دیں گے۔

دوسری جانب امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے سنگین حالات پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے کورونا وائرس کی وبا کو1930 کی دہائی میں آنے والے معاشی بحران جیسی آفت قرار دیا ہے۔

انہوں نے صحت عامہ کے نظام کو مزید دباؤ سے بچانے کے لیے امریکی فوج کو متحرک کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ نیویارک شہر میں امریکا کے مجموعی متاثرین کی ایک تہائی تعداد موجود ہے۔ میئر کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ دس دنوں میں مزید وینٹی لیٹر دست یاب نہیں ہوئے تو ایسے لوگوں کی ہلاکت بھی ہوسکتی ہے جن کی حالت زیادہ تشویش ناک نہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس کے 25ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 340 تک پہنچ گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  67876
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
جان لیوا کرونا وائرس دنیا کے 155 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں وائرس سے 245 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 5 ہزار 929 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایران میں کرونا وائرس سے مزید 113 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین
ملائیشیا کے سابق وزیر داخلہ محی الدین یاسین نے مہاتیر محمد کے استعفے کے بعد ملک کے نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا جبکہ سابق وزیر اعظم نے اس اقدام کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق محی الدین دراصل مہاتیر
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اسلام آباد میں مہاجرین کے وفد نے ملاقات کی ، وفد میں افغانستان، تاجکستان اور یمن کے مہاجرین شامل تھے، مہاجرین کے نمائندوں نے دوران گفتگو انتونیو گوتریس کو پاکستان میں تعلیم
امریکی سینیٹ نے ایران پر فوجی کارروائی سے متعلق صدر ٹرمپ کے اختیارات کو محدود کردیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں ایران پر فوجی کارروائیوں کو کانگریس کی منظوری سے مشروط کرنے کی قرارداد پیش کی

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر اپنے عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں