Thursday, 19 September, 2019
’’امریکی فورسز کا ایران کے میزائل سسٹم پر سائبر حملہ‘‘

’’امریکی فورسز کا ایران کے میزائل سسٹم پر سائبر حملہ‘‘

واشنگٹن ۔ امریکی سائبر فورس نے ایرانی فوج کے راکٹ اور میزائل لانچز سے جڑے کمپیوٹرز نظام پر حملے کر کے ناکارہ بنانے کی کوشش کی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سائبر فورسز نے ایرانی عسکری کمپیوٹر نظام کو نشانہ بنایا ہے، ان حملوں کا خصوصی ہدف پاسداران انقلاب تھا۔ حملوں میں ایسے کمپیوٹرز کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے جو راکٹ اور میزائل لانچنگ کو ان ہی کمپیوٹر سے آپریٹ کیا جاتا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملے ایران کی جانب سے امریکی ڈرون کو مار گرائے جانے کے ردعمل میں کیے گئے، صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا حکم واپس لینے کے بعد سائبر حملے کے آپشن کا انتخاب کیا گیا۔

ادھر سیکیورٹی معاملات پر نظر رکھنے والے ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی سائبر فورس کے حملے محض ڈرون گرائے جانے کا ردعمل نہیں بلکہ گزشتہ چند ماہ سے ایران کی جانب سے بھی امریکا پر کیے گئے سائبر حملوں کا جواب بھی ہیں۔

تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی خطے کے امن کے لیے نہایت خطرناک ہے، مشرق وسطیٰ میں تناؤ کو کم کرنے کے لیے دیگر عالمی قوتوں کو میدان میں آنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  89901
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر چند ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے مجھ پر نہیں بلکہ برطانیہ میں ہونے والی تباہ کن ریڈیکل اسلامی دہشتگردی پرتوجہ دیں۔
امریکی دباؤ کے باوجود شمالی کوریا نے ایسے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو امریکا کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیلسٹک میزائل شمالی کوریا کےشہر پیانگ سانگ سے داغا گیا جو کہ جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں آ کر گرا ہے۔
روس نے نئے ایٹمی بیلسٹک میزائل ’شیطان ٹو‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تجربے کے دوران شیطان ٹو نے 5 ہزار 793 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس بین البراعظمی میزائل کو ’آر ایس 28 سرمٹ‘ بھی کہا جاتا ہے اور اس کا وزن 100 ٹن ہے
امریکی حکومت نے سعودی عرب کو میزائلوں سے دفاع کےلیے جدید نظام ’تھاڈ‘ فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ مذکورہ معاہدے نے امیکہ کے مفادات کو مزید تقویت دی ہے۔

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں