Sunday, 05 April, 2020
برطانیہ کے شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

برطانیہ کے شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

برطانیہ کے شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہےجو اب تک اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والی دنیا کی سب بڑی شخصیت ہیں۔

کلیرنس ہاؤس سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ 71سالہ شہزادہ چارلس کووِڈ19 بیماری (کورونا وائرس) میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس اسکاٹ لینڈ میں قرنطینہ میں ہیں اور ان میں کورونا وائرس کی معمولی علامات پائی گئی ہیں مگر ان کی صحت بہتر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈچزآف کارنوال کا بھی کورونا ٹیسٹ ہوا جو منفی آیا ہے یعنی وہ کورونا سے متاثر نہیں ہوئی ہیں، مگر حکومتی اور طبی ماہرین کے مشورے پر وہ بھی شہزادہ چارلس کے ساتھ اسکاٹ لینڈ میں اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔

بیان میں کہا گیاہے کہ اس بات کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے کہ شہزدہ چارلس کو کورونا وائرس کیسے لگا کیونکہ وہ گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران مسلسل اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔

یاد رہے کہ شہزاد چارلس آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے متعلق امداد ی کاموں کے سلسلے آخری مرتبہ 12 مارچ کو لندن میں اپنے محل میں ایک عشائیے میں شریک ہوئے تھے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

 

 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  41891
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر صحت کو اہلیہ سمیت کورونا وائرس کا مرض لاحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر صحت یاکوو لیٹزمین کی طرف سے اپنی اہلیہ کے ہمراہ دیا گیا کورونا تشخیصی ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد اب ان دونوں کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحل کے قریب ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمال مغربی شہر کسونگ کے قریب سے داغا گیا۔ تاہم اس نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر اپنے عوام اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مناسبت سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے سرحد کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں