Sunday, 21 April, 2019
اٹلی میں طیارے اور ہیلی کاپٹر کے تصادم میں 5 افراد ہلاک

اٹلی میں طیارے اور ہیلی کاپٹر کے تصادم میں 5 افراد ہلاک

روم ۔ اٹلی کے گلیشیر پر ایک چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی اٹلی میں سوئٹزرلینڈ اور فرانس کی سرحد کے نزدیک ایک چھوٹے طیارے اور ہیلی کاپٹر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

منفی درجہ حرارت اور موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، طیارے اور ہیلی کاپٹر کا ملبہ گلیشیر سے مل گیا جب کہ 2 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جہاز اور ہیلی کاپٹر تصادم میں زخمی ہونے والوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کے متعلقہ ممالک کو آگاہ کردیا گیا ہے جو ان کے اہل خانہ سے رابطہ کریں گے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم زخمی افراد کے فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے شہری ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ طیارے اور ہیلی کاپٹر کی ملکیت اور ان کی منزل کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  41089
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد النوراورلینوڈ میں فوجی وردی میں ملبوس 28 سالہ انتہا پسند آسٹریلوی سفید فام برینٹن ٹیرنٹ کی فائرنگ سے 49 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم
ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹرگرِ کرتباہ ہونے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ترک میڈیا کے مطابق بیل یو ایچ –ون ماڈل کا فوجی ہیلی کاپٹر استنبول کے رہائشی علاقے میں اپارٹمنٹس کی چھتوں سے ٹکرانے کے بعد احاطے میں گرکر تباہ ہوگیا
برطانیہ، فرانس، جرمی سمیت روس اور چین نے ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران جوہری معاہدے 2015 سے دستبردار کے باوجود تہران کو معاہدے کے تحت اقتصادی فوائد حاصل رہیں گے۔
کویت کے جنوبی علاقے میں برجان آئل فیلڈ کے قریب 2 بسوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ، بسیں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جارہی تھیں جب کہ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی
عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ میڈیا کے مطابق عراق کی دھوک گورنری

مقبول ترین
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 18 اپریل کو سرحد پار سے 15 دہشت گرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی ، جنہوں نے بس کو روکا اورشناخت کرکے 14 پاکستانی شہید کیے
وزیراعظم نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لیے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فواد چوہدری سے وزارت اطلاعات واپس لے کر
وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مجھ سے وزارت خزانہ واپس لے کر وزارت توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں