Tuesday, 11 August, 2020
چینگدو، امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ جاری

چینگدو، امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ جاری

بیجنگ۔ امریکہ اور چین کے درمیان سرد جنگ اب ایک نئی شکل اختیار کر رہی ہے۔ سفارت کاروں کو اپنے اپنے ملکوں سے نہ صرف نکال رہے ہیں بلکہ قونصل خانوں کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے امریکہ کے اقدام کے بعد چینگڈو میں امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے پہلے امریکہ نے ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ چین کے شہر چینگدو میں امریکی قونصل خانے کی عمارت بند کر دیئے جانے کے بعد عملے کے افراد نے قونصل خانے کو ترک کر دیا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے سیچوآن کے صدر مقام چنگدو میں امریکی قونصل خانے کی عمارت سے امریکی پرچم اتار دیا گیا۔ چنگدو میں امریکی قونصل خانہ بند ہو جانے کے بعد اس عمارت کے اطراف میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

چین کی جانب سے یہ اقدام امریکی شہر ہیوسٹن میں چین کا قونصل خانہ بند کئے جانے کے بعد عمل میں لایا گیا اور امریکی سفارت کاروں کو جمعے تک قونصل خانہ بند کرنے کی مہلت دی گئی تھی۔

امریکہ میں چین کا قونصل خانہ خالی کر دئے جانے کے بعد بعض امریکی عہدیدار سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ دروازوں کے شیشے توڑ کر غیر قانونی طور پر عمارت میں داخل ہو گئے۔

امریکہ کےخلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے چین نے کہا ہے کہ امریکی قونصل خانے کو بند کر کے چین نے ’امریکہ کے خلاف جائز اور ضروری جواب دیا ہے۔‘

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’چین اور امریکہ کے درمیان ایسے حالات چین نہیں چاہتا اور ان حالات کی تمام تر ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔‘

چین نے چنگدو میں امریکی سفارتی عملے کو پیر تک ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔ چنگدو میں یہ امریکی قونصل خانہ سنہ 1985 میں قائم کیا گیا تھا اور اِس وقت اس میں دو سو کے قریب امریکی اہلکار کام کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ تجارت کے موضوع پر چین اور امریکہ کے درمیان شروع ہونے والی جنگ، اب سفارتی محاذ آرائی کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

یاد رہے صدر ٹرمپ عالمی وبا کورونا کے حوالے سے متعدد بار چین پر اس کے پھیلاو کا الزام لگا چکے ہیں البتہ اس سلسلے میں وہ کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  43175
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے
بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں سے باز نہ آیا۔ دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کیساتھ مل کر جنیوا میں "آزاد بلوچستان" کے اشتہارلگا دئیے۔ پاکستان نے سوئس حکام سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
پولینڈ کے صدر اینڈرچ دودا نے یورپی یونین کے قائدین کی مذمت کے باوجود ریاستی میڈیا پر قدامت پسند حکومت کے براہ راست کنڑول کے متنازعہ قانون پر دستخط کردیئے ہیں۔ صدر دودا کے ایک ماتحت مارگولزاتا سدورسکا کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ میڈیا غیر جانبدار، بامقصد اور قابل اعتماد ہو۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا داعش کے خلاف ایک وسیع اتحاد بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا فرانس اور روس داعش کے بارے میں انٹیلیجنس

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں