Wednesday, 21 August, 2019
روس کا خوفناک ایٹمی بیلسٹک میزائل ’شیطان 2‘ کا کامیاب تجربہ

روس کا خوفناک ایٹمی بیلسٹک میزائل ’شیطان 2‘ کا کامیاب تجربہ

ماسکو ۔ روس نے نئے ایٹمی بیلسٹک میزائل ’شیطان ٹو‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تجربے کے دوران شیطان ٹو نے 5 ہزار 793 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس بین البراعظمی میزائل کو ’آر ایس 28 سرمٹ‘ بھی کہا جاتا ہے اور اس کا وزن 100 ٹن ہے جو 12 جوہری ہتھیار ایک ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک ہی حملے میں پورا ملک تباہ کرسکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے تربیتی مشقوں کے دوران اپنے نئے تباہ کن ایٹمی بیلسٹک میزائل شیطان 2 کا تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ ایک ہی حملے میں پورا ملک تباہ کرسکتا ہے۔ اس بین البراعظمی میزائل کو ’آر ایس 28 سرمٹ‘ بھی کہا جاتا ہے اور اس کا وزن 100 ٹن ہے۔ تجربے کے دوران شیطان ٹو نے 5 ہزار 793 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

روسی فوج نے بتایا کہ نیا میزائل اتنا طاقتور ہے کہ 12 نیوکلیئر وار ہیڈز ایک ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی دفاعی صلاحیت کو نقصان پہنچا کر پورے کے پورے ملک کو تباہ کرسکتا ہے۔ شیطان ٹو 1945 میں جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے امریکی ایٹم بم سے 2 ہزار گنا زیادہ تباہ کن ہے۔ اس میزائل کا ایٹمی آبدوز کے ذریعے جاپان کے شمال میں شمالی کوریا کے قریب تجربہ کیا گیا۔

 برطانوی میڈیا نے دعوی کیا کہ یہ میزائل پورے برطانیہ، یا امریکا کی ریاست ٹیکساس اور فرانس کو ایک ہی حملے میں صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  56189
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکی سائبر فورس نے ایرانی فوج کے راکٹ اور میزائل لانچز سے جڑے کمپیوٹرز نظام پر حملے کر کے ناکارہ بنانے کی کوشش کی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سائبر فورسز نے ایرانی عسکری کمپیوٹر نظام کو نشانہ بنایا ہے
لندن ۔ ایک برطانوی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ امریکہ اورسعودی عرب کی جانب سے شام میں حکومت مخالف مسلح گروہوں کو فراہم کیا جانے والا اسلحہ عموماً شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ہاتھوں میں گیا۔
توقع ہے کہ چین ،چین روس مشرقی روٹ قدرتی گیس پائپ لائن کی 2020ء تک تکمیل کرلے گا ، اس پائپ لائن کے ذریعے روس سے چین کو سالانہ 38بلین مکعب میٹر گیس فراہم کی جائے گی۔
نیویارک کے میئر بل ڈی بلازیو نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ کسی حادثے کے باعث نہیں ۔ہوا بلکہ یہ دہشت گردوں کا حملہ ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے زخمی حالت میں مشتبہ دہشت گرد کو بھی حراست میں لے لیا۔

مقبول ترین
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور وہ کشمیر کے معاملے پر بین الاقوامی برادری سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں