Monday, 27 September, 2021
برطانیہ کا عرب امارات سے براہ راست پروازیں بند کرنے کا اعلان

برطانیہ کا عرب امارات سے براہ راست پروازیں بند کرنے کا اعلان

لندن ۔ برطانیہ نے کورونا کی نئی شکل کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث متحدہ عرب امارات کے ساتھ براہ راست پروازوں کا سلسلہ منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے متحدہ عرب امارات کی براہ راست پروازیں فوری طور پر بند کردی ہیں جس کے باعث آج سے لندن اور دبئی کے درمیان عالمی سطح پر ایک انتہائی مصروف ترین ہوائی راستہ بند ہو جائے گا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کورونا کی نئی شکل کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، کورونا کی یہ نئی قسم زیادہ متعدی ہے جو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

دوسری طرف جرمنی بھی کورونا کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر عالمی پروازوں کا سلسلہ مکمل طور پر بند کرنے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے جب کہ دیگر یورپی ممالک بھی میں خصوصی اقدامات کرنے جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ اور جنوبی افریقا میں نئی قسم کا کورونا دریافت ہوا تھا جو پرانی اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ کورونا ویکسین اس قسم کے خلاف بھی کارگر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  59082
کوڈ
 
   
مقبول ترین
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی منسوخ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کو جواز بناکر اچانک دورہ پاکستان ختم کردیا گیا تھا اور اب آئندہ ماہ انگلینڈ کی میزبانی کی امیدوں پر بھی پانی پھر گیا۔
طالبان نے کابل فتح کرنے کے چار دن بعد افغانستان میں اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔ روسی نیوز چینل ’’آر ٹی‘‘ کی انگریزی ویب سائٹ کے مطابق افغانستان میں اسلامی حکومت یعنی امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان، افغان طالبان کے ترجمان
افغانستان کی حکومت نے طالبان کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈٰیا کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی اپنی ٹیم کے ہمراہ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ خبریں ہیں کہ ملک چھوڑنے سے قبل صدر اشرف غنی نے امریکی
افغانستان میں طالبان تیزی سے شہروں کا کنٹرول حاصل کرنے لگے،19 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا، ہرات کے بعد قندھار اور لشکر گاہ کا بھی کنٹرول حاصل کر لیا ،ہرات میں طالبان سے بر سرپیکار ملیشیا کمانڈر اسماعیل خان، گورنر ہرات اور صوبائی پولیس چیف کو طالبان نے گرفتار کر لیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں