Saturday, 07 December, 2019
شمالی کوریا کا ایک اور بین البراعظمی میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا ایک اور بین البراعظمی میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ ۔ امریکی دباؤ کے باوجود شمالی کوریا نے ایسے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو امریکا کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیلسٹک میزائل شمالی کوریا کےشہر پیانگ سانگ سے داغا گیا جو کہ جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں آ کر گرا ہے۔ شمالی کوریا کے حالیہ تجربے کے بعد امریکا اور جاپان کے مطالبے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو امریکا میں کہیں بھی نشانہ بناسکتا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی پر میزائل تجربے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل نے 53 منٹ کی پرواز میں 950 کلو میٹر سفر کیا اور اس کی سطح زمین سے بلندی 4 ہزار 475 کلو میٹر رہی جو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی بلندی سے 10 گنا زیادہ ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے نئے بیلسٹک میزائل تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری ریاست بننے کا تاریخی مقصد حاصل کرلیا ہے ۔

شمالی کوریا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا ذمہ دار جوہری ملک ہے جس نے جوہری ہتھیار امریکا کی جوہری دھمکیوں اور بلیک میل کرنے کی پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے حق حاکمیت اور ملکی سالمیت قائم کرنے کے لئے بنائے ہیں۔

ادھرجاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کا داغا گیا میزائل 50 منٹ تک فضا میں رہا اوراس کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا جب کہ میزائل کی فضا میں موجودگی کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ میزائل تجربے کے بعد جاپانی وزیراعظم نے بھی ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ 

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے بین البراعظمی میزائل داغا، جس نے جاپانی سمندری حدود میں گرنے سے پہلے ایک ہزار کلومیٹر سفر کیا۔ میزائل تجربے پر صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ صورتحال سے مکمل آگاہ ہیں۔ امریکا اوراس کے اتحادیوں کی ہر صورت میں حفاظت کریں گے۔ 

دوسری جانب امریکی سیکرٹری دفاع جیم میٹس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی میزائل بنانے کی صلاحیت اور مسلسل میزائل تجربات دنیا کو دھمکانے کی کوشش ہے۔ شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لئے خطرے کا باعث نہیں بنے گا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  57189
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکی سائبر فورس نے ایرانی فوج کے راکٹ اور میزائل لانچز سے جڑے کمپیوٹرز نظام پر حملے کر کے ناکارہ بنانے کی کوشش کی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سائبر فورسز نے ایرانی عسکری کمپیوٹر نظام کو نشانہ بنایا ہے
برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر چند ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے مجھ پر نہیں بلکہ برطانیہ میں ہونے والی تباہ کن ریڈیکل اسلامی دہشتگردی پرتوجہ دیں۔
روس نے نئے ایٹمی بیلسٹک میزائل ’شیطان ٹو‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تجربے کے دوران شیطان ٹو نے 5 ہزار 793 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس بین البراعظمی میزائل کو ’آر ایس 28 سرمٹ‘ بھی کہا جاتا ہے اور اس کا وزن 100 ٹن ہے
امریکی حکومت نے سعودی عرب کو میزائلوں سے دفاع کےلیے جدید نظام ’تھاڈ‘ فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ مذکورہ معاہدے نے امیکہ کے مفادات کو مزید تقویت دی ہے۔

مقبول ترین
امریکی ریاست مینیسوٹا میں امریکی فوج کی ریزرو فورس ’یو ایس نیشنل گارڈز‘ کے ایک ہیلی کاپٹر نے مرمت کے بعد تجرباتی پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ ظفرآباد کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کھاریاں کے 2 دہشت گرد مارے گئے، واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
رکن پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، ممبر کے پی کے جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم قریشی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کاحلف لیا، 2 رکنی الیکشن
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے امریکا کی جانب سے افغان امن مذاکرات کی بحالی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں