Wednesday, 23 September, 2020
اقوام متحدہ کا شام پر ہونے والے اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کا شام پر ہونے والے اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار
فائل فوٹو

اقوام متحدہ نے غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کی جانب سے شام پر ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ ادلب میں ہونے والی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے گیر پَیڈرسَن(Geir Pedersen ) نے شام میں دہشتگردی کے دوبارہ سر اٹھانے اور کورونا کے پھیلاؤ کی بابت خبردار کرتے ہوئے گزشتہ کچھ دنوں سے شام پر ہونے والے اسرائیلی حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

پیڈرسن نے شام کے صوبے ادلب میں ہونے والی جنگ بندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ادلب میں ہونے والی جنگ بندی اور روس اور ترکی کی فوج کی مشترکہ گشت کا خیر مقدم کرتی ہے لیکن اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پانچ مارچ کو روسی صدر ولادیمیر پوتین اور ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ادلب میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ لیکن دہشتگرد گروہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں۔

شام نے ایران اور روس کی مدد سے مغربی و عرب ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس وقت دہشتگرد گروہ ادلب صوبے میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور ادلب ان کا آخری گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

اس سے قبل شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت اسرائیل کے میزائل حملوں میں تین عام شہری جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  61785
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وینیزویلا کے وزیر خارجہ خورخے اریزا (Jorge Arreaza) نے امریکی پابندیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئل ٹینکروں کے وینزنیلا میں داخلے سے متعلق امریکی اقدامات پوری قوم پر حملہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ وینزویلا نے تیل لوڈ کرنے کے لئے آئل ٹینکروں کے وینزویلا میں داخلے پر پابندی سے متعلق امریکی اقدام کو
نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا وائرس سے پاک قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا کی وبا ختم ہوگئی، تمام مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، وہاں 17 روز سے کوئی نیا کیس
انسانی حقوق کے رہنما ال شارپٹن نے جارج فلائیڈ کی یادگاری تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنے گھٹنے سیاہ فاموں کی گردنوں سے ہٹاؤ۔ تبدیلی آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔
امریکی جرنیلوں نے صدر ٹرمپ کے کہنے پر فوج کو مظاہرین کے خلاف استعمال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ اپنے موقف سے پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے، واشنگٹن کے باہر تعینات فوجی واپس شمالی کیرولائنا بھیج دیے گئے۔

مزید خبریں
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے

مقبول ترین
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 ، 264 بار سزائے موت سنادی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا اور رؤف صدیقی
ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں