Sunday, 16 June, 2019
امریکہ، تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر نے عہدہ سنبھال لیا

امریکہ، تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر نے عہدہ سنبھال لیا

واشنگٹن: پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی۔ وسکونسن سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ پال ریان امریکی ایوان نمائندگان کے سب سے کم عمر اسپیکر ہیں۔ پال ریان 1998 میں پہلی مرتبہ ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے، اس سے قبل وہ 1992 میں کیپٹل ہل سے بحیثیت مشیر منسلک ہوئے، انہیں 2012 کے صدارتی انتخاب میں مٹ رومنی کے رنراپ ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔ صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد وہ ایوان نمائندگان ہاوس ٹیکس رائٹنگ کمیٹی کے چیئرمین بن گئے۔ شٹ ڈائون سے بچنے کے لیے ری پبلکن ارکان کو بجٹ منظوری پر قائل کرنے میں ناکامی پر جان بینر نے اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  87908
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسپین کی عدالت نے ملک مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کیٹلونیا کے 8 وزراء کو جیل بھیج دیا ہے جبکہ گرفتاری کے ڈر سے کیٹلونیا کے معزول صدر کارلس فرار ہوکر بیلجیم پہنچ گئے ہیں۔ گرفتار کئے جانے والے وزرا پرملک سے غداری اور عوام کو علیحدگی پر اکسانے کا الزام تھا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کاتالونیا کی پارلیمنٹ نے اسپین کی مرکزی حکومت اور وفاق سے الگ ہونے کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ کاتالونیا کے علاقائی قانون ساز ادارے میں اسپین سے علیحدہ ہونے کی قرار داد پیش کی گئی ۔
کاتالونیہ کہ رہنما کارلیس پوگیمونٹ نے کہا ہے کہ کاتالونیہ میڈرڈ کی جانب سے خطے پر براہِ راست حکمرانی کے منصوبوں کو قبول نہیں کرے گا۔ انھوں نے اسے 1939 سے 1975 کے دوران جنرل فرانکو کی آمریت کے بعد کاتالونیہ کے اداروں پر بدترین حملہ قرار دیا۔
اسپین کی ایک عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ مڈرڈ سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ محصور فلسطینی شہریوں کے لئے امدادی سامان لے کر غزہ جانے والے ایک بحری جہاز مرمرہ کو اسرائیل نے

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں