Wednesday, 21 August, 2019
ٹیریزامے مجھ پر نہیں، برطانیہ میں دہشتگردی پرتوجہ دیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹیریزامے مجھ پر نہیں، برطانیہ میں دہشتگردی پرتوجہ دیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔ برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر چند ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے مجھ پر نہیں بلکہ برطانیہ میں ہونے والی تباہ کن ریڈیکل اسلامی دہشتگردی پرتوجہ دیں۔ ان ویڈیوزمیں مسلمان افراد پرتشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر چند ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کے بعد امریکی صدر نے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنی توجہ برطانیہ میں دہشتگردی کی جانب مرکوز کریں۔

اس سے پہلے انتہائی دائیں بازو کی ایک برطانوی تنظیم کی طرف سے مسلمانوں کے بارے میں جاری کردہ تین اشتعال انگیز ویڈیوز کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ کیا گیا تھا جس پر برطانوی وزیر اعظم کے دفتر ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ نے کہا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اشتعال انگیز ویڈیوز کو ری ٹویٹ کرنا 'غلط' تھا۔ ان ویڈیوز میں  مسلمان افراد پر تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  19782
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قائم ہوں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا
عالمی بینک کے انٹرنیشنل سینٹر فار سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹس (اکسڈ) نے ریکوڈک ہرجانہ کیس میں پاکستان پر تقریباً 6 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔ پاکستان کو ہرجانے کی رقم چلی اور کینیڈا کی مائننگ کمپنی ٹیتھیان کو ادا کرنا ہوگی۔
امریکی سائبر فورس نے ایرانی فوج کے راکٹ اور میزائل لانچز سے جڑے کمپیوٹرز نظام پر حملے کر کے ناکارہ بنانے کی کوشش کی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سائبر فورسز نے ایرانی عسکری کمپیوٹر نظام کو نشانہ بنایا ہے

مقبول ترین
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور وہ کشمیر کے معاملے پر بین الاقوامی برادری سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں