Sunday, 16 June, 2019
بنگلادیش کے عام انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی جماعت کامیاب

بنگلادیش کے عام انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی جماعت کامیاب

ڈھاکا ۔ بنگلادیش میں برسراقتدار شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے عام انتخابات جیت لیے جب کہ حکمران جماعت 300 میں سے 200 نشستیں حاصل کرکے ایک بار پھر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ عمل مکمل ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی لیگ نے انتخابی میدان مار لیا ہے، حکومت بنانے کے لیے حسینہ واجد کی جماعت نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے نتائج کو مسترد کردیا، اپوزیشن جماعتوں نے آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے، انتخابات میں مجموعی طور پر 57 امیدواروں نے بائیکاٹ بھی کیا ہے۔

کشیدگی اور تناؤ میں ہونے والے الیکشن میں مختلف پرتشدد واقعات میں 17 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوئے۔

حکومت نے پروپیگنڈا روکنے کے نام پر انٹرنیٹ سروس بند رکھی جب کہ بی بی سی کے مطابق اس کے نمائندے نے الیکشن سے قبل چٹاگانگ شہر میں بھرے ہوئے بیلٹ باکس دیکھے ہیں۔

انتخابات میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد لگاتار تیسری بار وزارت عظمی کے لیے پُرامید ہیں جب کہ ان کی مضبوط حریف خالدہ ضیاء کرپشن الزامات میں جیل میں سزا بھگت رہی ہیں۔ بنگلا دیش میں شدید عوامی احتجاج اور مظاہروں کے باعث وزیراعظم حسینہ واجد انتخابات کے انعقاد پر مجبور ہوئیں۔

کسی بھی ممکنہ ہنگامی آرائی سے نمٹنے کے لیے ملک بھر میں 6 لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ 300 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں تقریبا 10 کروڑ لوگ ووٹ دینے کے اہل تھے۔

2014 میں انتخابات نگراں حکومت کے بجائے حکمراں جماعت کے زیر پرستی ہونے کے باعث اپوزیشن جماعت نے بائیکاٹ کیا تھا جس کے باعث حسینہ واجد بآسانی مسلسل دوسری بار بھی وزیراعظم منتخب ہوگئی تھیں۔

وزیراعظم حسینہ واجد کے مسلسل دوسرے دور حکومت میں اپوزیشن کو سخت کارروائیوں کا سامنا رہا، اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کرپشن الزامات پر قید کی سزا بھگت رہی ہیں جب کہ ان کی غیر موجودگی میں پارٹی سنبھالنے والے بیٹے کو بھی جلا وطن ہونا پڑا۔

واضح رہے اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا 1991 سے 1996 اور 2001 سے 2006 تک دو مرتبہ وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں جب کہ موجود وزیراعظم حسینہ واجد 1996 سے 2001، 2009 سے 2014 اور 2014 سے تاحال وزیراعظم ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  82213
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
برطانوی پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے صبح سویرے الطاف حسین
نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد النوراورلینوڈ میں فوجی وردی میں ملبوس 28 سالہ انتہا پسند آسٹریلوی سفید فام برینٹن ٹیرنٹ کی فائرنگ سے 49 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینیٹ کا حالیہ کردار بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے جس میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو قرار دیا گیا۔
ریپبلکن سینیٹر بوب کورکر کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں انٹیلی جنس رپورٹ کی روشنی میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو صحافی کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان کی حمایت کی مذمت بھی کی گئی۔

مزید خبریں
پال ریان نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا عہدہ سنبھال لیا اور امریکا کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسپیکر بن گئے۔ پال ریان نے ایوان نمائندگان میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے انھیں روایتی موگری پیش کی

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں