Saturday, 31 July, 2021
چین نے بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں کی تفصیلات جاری کردیں

چین نے بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں کی تفصیلات جاری کردیں

بیجنگ ۔ چین نے گلوان وادی میں بھارتی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ چین نے گلوان وادی میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ گلوان وادی بھارت کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول کی چینی حدود میں واقع ہے، کئی سال سے چین کے فوجی اس وادی میں تعینات ہیں۔

ترجمان کے مطابق اپریل سے بھارتی فوجیوں نے یکطرفہ طور پر وادی کی لائن آف کنٹرول پر سڑکیں، پل اور دیگر سہولیات تعمیر کی ہیں، جس پر چین نے کئی بار بھارت سے احتجاج کیا لیکن  6 مئی کوبھارتی فوجی چینی حدود میں داخل ہو گئے اور رکاوٹیں تعمیر کیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات نے چین کو مجبور کیا کہ وہ سرحدی علاقوں میں کنٹرول مستحکم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

ترجمان کے مطابق معاملے کو سفارتی طور پر حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر رابطے کیے گئے جس پر بھارت نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے فوجیوں کو واپس بلا کر تعمیر شدہ سہولیات مسمار کرنے پر اتفاق کیا لیکن وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 15 جون کو بھارتی فوجیوں نے گلوان وادی میں اشتعال انگیزی کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے چینی اہلکار اور فوجیوں پر حملہ کیا جو وہاں بات چیت کے لیے بھیجے گئے تھے جس سے جھڑپیں ہوئیں جو ہلاکتوں کا باعث بنیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  9066
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
چینی اور بھارتی افواج کے درمیان متنازع علاقے لداخ میں جھڑپ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چینی فوج نے بھارتی فوجی دستے کا اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا تاہم مذاکرات کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔
آج یوم قدس ہے۔ وہ دن جو امام خمینی کی جدت عمل سے قدس شریف اور مظلوم فلسطین کے بارے میں مسلمانوں کی آوازوں کو ایک لڑی میں پرونے کا ذریعہ بن گیا۔ ان چند عشروں میں اس سلسلے میں اس کا بنیادی کردار رہا اور ان شاء اللہ آئندہ بھی رہے گا۔ اقوام نے یوم قدس کا خیر مقدم کیا اور اسے اولین ترجیح یعنی فلسطین کی آزادی کا پرچم بلند رکھنے کے مشن کے طور پر منایا۔
افغانستان کے امور میں امریکہ کے انسپکشن کے ادارے (سیگار) نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2020 کے ابتدائی 3 مہینوں میں افغانستان میں 7 امریکی فوجی ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوئے۔
ایران کی وزارت انٹلی جنس کے اہلکاروں نے ملک کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں دو دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سولہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے اور اسلحہ و باردو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

مقبول ترین
- وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان پر بہت بڑا پریشر آئے گا، ہم دباؤ میں آنے کے بجائے عوام کی بہتری کے لیے فیصلے کریں گے۔ وزیراعظم نے یہ بات اسلام آباد میں اپنے زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب میں کہی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب لاکھوں امریکی و نیٹو فوجی افغانستان میں تھے تب طالبان سے مذاکرات کرنے چاہیے تھے اب جب طالبان کو افغانستان میں فتح نظر آرہی ہے تو وہ ہماری بات کیوں سنیں گے۔ تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیا رابطہ ممالک کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
افغانستان میں قیام امن اور خطے میں تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان، امریکا، افغانستان اور ازبکستان پر مشتمل سفارتی پلیٹ فارم قائم کردیا گیا۔ امریکی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سفارتی پلیٹ فارم کا قیام تاشقند میں جاری سنٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیا کانفرنس کے موقع پر عمل میں آیا۔
کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے برصغیرکے مایہ ناز اداکار اوربالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، انہوں نے 65 سے زائد فلموں میں لازوال کردار نبھائے۔ ایک اور عہد تمام، یوسف خان عرف دلیپ کمار خالق حقیقی سے جا ملے، وہ طویل عرصے سے ممبئی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں